شہباز شریف کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وزیراعظم نے میر علی میں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے جوابی کارروائی میں 14 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی راحیل، سپاہی محمد رمضان، سپاہی زبیر، سپاہی محمد ساحکی، سپاہی نواب، سپاہی ہاشم عباسی، سپاہی مدثر اعجاز اور سپاہی منظر علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہباز شریف نے دہشت گرد حملے میں معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ شہباز شریف نے جوابی کارروائی میں 14 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز شہباز شریف نے حمایت یافتہ
پڑھیں:
کراچی، منگھوپیر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے دو تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار
کراچی:کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، وفاقی حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران منگھوپیر سے کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت عبدالوکیل اور اجمل کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم "فتنہ تل خوارج" (ٹی ٹی پی) سے ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان افغانستان کے معروف عسکری کیمپ سے تربیت یافتہ ہیں اور انتہائی مطلوب شدت پسند شریف اللہ کے قریبی ساتھی ہیں۔