ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، پاک بھارت ٹیمیں کتنی بار مدمقابل ہوں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کم از کم ایک بار آمنے سامنے آئیں گی، جبکہ 2 مرتبہ ٹاکرے کا امکان بھی موجود ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں 4 یا 5 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا اور 21 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ 7 ستمبر کو دبئی میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: ایشین کرکٹ کونسل تحلیل اور ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت منسوخ ہوسکتی ہے، سنیل گواسکر
ایشیا کپ کے 17ویں ایڈیشن میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ روایتی فارمیٹ کے مطابق ایونٹ میں گروپ مرحلے کے بعد سپر فور مرحلہ ہوگا، جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور مقابلہ بھی ممکن ہے۔
اگر دونوں ٹیمیں سپر فور میں پہنچ جاتی ہیں تو شائقین کو ایک اور سنسنی خیز ٹاکرے کی امید ہو سکتی ہے، جبکہ فائنل میں آمنا سامنا تیسری بار بھی ممکن ہے۔
اگرچہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا، تاہم توقع ہے کہ اس کا اعلان جولائی کے دوسرے ہفتے میں کر دیا جائے گا۔ بھارت میں اس حوالے سے پرومویشنل مواد پہلے ہی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر آ چکا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کا شیڈول سامنے آ گیا، لیکن کیا پاکستان کھیل پائے گا؟
سیاسی کشیدگی کے باعث بھارت کی ممکنہ عدم شرکت کی افواہوں کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مسترد کر دیا ہے اور تصدیق کی ہے کہ بھارت ایشیا کپ سمیت تمام اے سی سی اور آئی سی سی ایونٹس میں شرکت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ بھارت ایشیا کپ کا دفاعی چیمپیئن ہے، جس نے گزشتہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان ایشیا کپ 2025 بنگلہ دیش، بھارت پاکستان سری لنکا، کرکٹ متحدہ عرب امارات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان ایشیا کپ 2025 بنگلہ دیش بھارت پاکستان سری لنکا کرکٹ متحدہ عرب امارات ایشیا کپ
پڑھیں:
جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
View this post on Instagramبٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔