کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے ہونے والے مقابلے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایشیا کپ 2025 کو منسوخ کرنے کی خبروں پر بریک لگ گیا ہے۔ اور بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ ٹاکرا اب باقاعدہ طے پاگیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ 2025 کا ایونٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹورنامنٹ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہوگا، جبکہ 7 ستمبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں گروپ اسٹیج کے بعد سپر فور مرحلہ ہوگا۔ اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں پہنچتی ہیں تو ان کے درمیان 14 ستمبر کو ایک اور ٹاکرا ہوگا، جبکہ تیسرا ممکنہ مقابلہ فائنل میں 21 ستمبر کو متوقع ہے۔

اگرچہ ایشیا کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، لیکن سیاسی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث باہمی فیصلے کے تحت ایونٹ کو یو اے ای منتقل کیا گیا ہے، تاہم بھارت میزبانی برقرار رکھے گا۔

ایک بھارتی نشریاتی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ ’’ٹورنامنٹ ستمبر میں ہی ہوگا اور ہماری ٹیم اس میں حصہ لے گی۔‘‘

ٹریبیون ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریپریزنٹر کا کہنا ہے کہ چاہے تعلقات کتنے ہی کشیدہ کیوں نہ ہوں، بھارت نے کبھی بھی آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار نہیں کیا، اس کی بڑی وجہ ان ایونٹس کے انتہائی منافع بخش میڈیا رائٹس ہیں، جو زیادہ تر بھارتی براڈکاسٹرز کے پاس ہوتے ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان آخری ٹاکرا 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں دبئی میں ہوا تھا۔ 2008 کے بعد بھارت نے مختلف وجوہات کی بنا پر پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھی دبئی میں ہی میچز کھیلنے کو ترجیح دی تھی۔

بھارتی ہٹ دھرمی کے باوجود ایشیا کپ 2025 کے انعقاد اور روایتی حریفوں کو مدمقابل دیکھنے کےلیے شائقین بے چین ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ 2025 پاکستان کے کے درمیان کے مطابق

پڑھیں:

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : رواں مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32.92 فیصد اضافے سے 9 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا جبکہ درآمدات بھی بڑھ گئیں، تاہم برآمدات میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تجارتی اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 45.83 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مہینے ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 16.33 فیصد بڑھ کر3 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا ستمبر 2025 میں درآمدات 13.49 فیصد بڑھ گئیں، جس کا حجم 16 ارب 97 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا، ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2025 میں درآمدات 5 ارب 84 کروڑ 50لاکھ ڈالرز رہیں۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران ملکی برآمدات میں 3.83 فیصدکمی ہوئی، اور پہلی سہ ماہی میں اس کا حجم 7 ارب 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی ستمبر 2025 کی رپورٹ جاری
  • سیاست کے کندھوں پر ایشیا کپ کا جنازہ
  • کھیل میں سیاست، بھارت کے اس عمل سے قبل دونوں ممالک کے کھلاڑی کیسے ملتے تھے، خوبصورت ویڈیو وائرل
  • مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 33 فیصد اضافہ
  • ایشیا کپ؛ ٹرافی نہ ملنے پر بھارت آگ بگولہ، محسن نقوی کیخلاف سازش شروع
  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
  • مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
  • 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپرمون کا نظارہ کیا جائے گا
  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے متعلق بی سی سی آئی کا موقف سامنے آگیا