مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں لگی آگ کے باعث اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق آگ کے پھیلاؤ کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں تقریباََ 19 میل کے فاصلے پر رہائش پذیر لوگ اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہوگئے اور اسرائیل کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹیلی ویژن نیٹ ورک "چینل 12" کو شہر سے تقریباََ 10 میل دور موجود اپنے اسٹوڈیو سے جاری نشریات بھی روکنا پڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کے درمیان موجود شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی امداد طلب کرلی۔ رپورٹ کے مطابق جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے یونان، قبرص، کروشیا اور اٹلی سے فائر فائٹر طیارے بھیجے گئے جبکہ یوکرین، اسپین، فرانس اور کچھ دیگر ممالک بھی امداد بھیجنے کےلیے پُرعزم ہیں۔ جنگلات میں لگنے والی آگ سے لگ بھگ 5 ہزار ایکڑ رقبہ جھلس چکا ہے، تاہم بین الاقوامی امداد سے آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، تاہم صورتحال پر مکمل قابو پانے کے لیے کوششیں ابھی جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آگ کے پھیلاؤ کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں تقریباََ 19 میل کے فاصلے پر رہائش پذیر لوگ اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہوگئے اور اسرائیل کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹیلی ویژن نیٹ ورک "چینل 12" کو شہر سے تقریباََ 10 میل دور موجود اپنے اسٹوڈیو سے جاری نشریات بھی روکنا پڑیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صہیونی حکومت کو جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے ملک میں یومِ آزادی کی تقریبات بھی منسوخ کرنا پڑیں۔ جنگلات میں آگ لگنے کی اصل وجہ فی الحال سامنے نہیں، لیکن اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 18 افراد کو آگ بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
جنگلات میں لگی آگ سے زخمی ہونے والے کم از کم ایک درجن افراد کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، جبکہ 10 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مقبوضہ بیت المقدس کے ضلعی فائر ڈپارٹمنٹ کے کمانڈر شمولک فریڈمین کا کہنا ہے کہ یہ شاید اسرائیل کی اب تک کی تاریخ کی سب سے بدترین اور خوفناک آگ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مقبوضہ بیت المقدس کے رپورٹ کے مطابق کی وجہ سے گیا ہے
پڑھیں:
یروشلم پراسرار آگ کی لپیٹ میں، 13 یہودی زخمی،لوگ گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ نکلے
یروشیلم (اوصاف نیوز)اسرائیلی دارالحکومت یروشلم کو پراسرار آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ مغربی پہاڑوں پر جنگلات میں کم از کم 5 مقامات لگی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ پہاڑوں کے بعد شاہراہوں کے قریب پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے تل ابیب کے قریب اور گردونواح میں بھی شعلے اور دھویں کے بادل پھیل گئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ سے جھلس کر 13 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب آگ بھڑکی تو شہری اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگے، وہیں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق خوفناک آگ کے باعث قومی دن کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسرائیلی وزیرخارجہ نے آگ پر قابو پانے کے لیے یونان، اٹلی، بلغاریہ، کروشیا اور قبرص سے امداد کی اپیل کردی۔
خیبر پختونخوا: ناخوشگوار واقعہ کی بروقت اطلاع کیلئے 50 سائرن سسٹم نصب