Express News:
2025-11-03@16:45:23 GMT

قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

لاہور:

قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔

آگ پر قابو پانے میں محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مشترکہ کارروائی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ 100 سے زائد اہلکاروں اور افسران نے ریسکیو مشن میں حصہ لیا، بروقت کارروائی سے صرف چند ایکڑ جھاڑیاں اور 45 چھوٹے درخت متاثر ہوئے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق آگ عباسیہ کینال کے قریب بنجر علاقے سے شروع ہوئی جس کی  اطلاع پر محکمہ جنگلات نے فوری ایکشن لیا۔ پھکووال بلاک نمبر 1 کی آگ پر رات 10 بجے مکمل قابو پا لیا گیا جبکہ بلاک نمبر 2 کی آگ رات بھر کی کوششوں کے بعد صبح 9 بجے بجھا دی گئی۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ فیلڈ اسٹاف کی انتھک محنت کے نتیجے میں بروقت کارروائی ممکن ہوئی، آگ بجھانے میں حصہ لینے والے تمام اہلکاروں اور افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

محکمہ جنگلات کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جنگل میں آگ نامعلوم شخص کی لاپرواہی کے باعث لگی جس کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ سینئر وزیر نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی اور 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جنگلات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ جنگلات

پڑھیں:

کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے مطلوب ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم نے قتل، اقدامِ قتل کی 11 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پورٹ قاسم پر چینی کمپنی کو شپ یارڈ کیلئے تیار جیٹی دینے کا فیصلہ
  • مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
  • چین نے کرپشن کے الزام میں دو سابق سینئر عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا
  • کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • کے پی کابینہ ، 10 وزرا، مشیروں،معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری
  • شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
  • کندھکوٹ،ڈینگی و ملیریا پر قابو پانے کیلیے ٹیموں کی تشکیل