لاہور:

وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے محکمہ جنگلات میں یومیہ اجرت پرکام کرنے والے مزدوروں کو ادائیگی میں شفافیت کے لیے جدید برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کردیا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازنے 100 سالہ پرانا نظام ختم کر کے  یومیہ اُجرت پر  جنگلوں میں کام کرنے والے محنتی مزدوروں کے لیے جدید، محفوظ اور باعزت ادائیگی نظام متعارف کروا دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو اب اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اکاؤنٹ میں ملے گی، تصدیق ایس ایم ایس اور بائیو میٹرک کے ذریعے ہو گی۔

سینئر وزیر نے کہا کہ شفافیت وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے، محکمہ جنگلات کا اقدام اس وژن کی عملی تعبیر ہے، ہر سرکاری ادائیگی کے نظام میں شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نقدی نظام میں موجود بدعنوانی، تاخیر اور کٹوتی جیسے مسائل اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ محکمہ جنگلات اور پنجاب بینک کے باہمی اشتراک سے برانچ لیس بینکاری کے تمام انتظامات مکمل کر  لیے گئے ہیں، محکمہ جنگلات کا یہ منفرد قدم عالمی معیار کی گڈ گورننس اور مالی شفافیت کی جانب انتہائی اہم پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام مزدور طبقے کا اعتماد بحال کرے گا اور انہیں مالی تحفظ فراہم کرے گا، ہم ہر شعبے میں ٹیکنالوجی، شفافیت اور عوامی بھلائی کو ترجیح دے رہے ہیں اور محکمہ جنگلات نے ایک مثال قائم کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ جنگلات

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، پنشن 30 مئی کو دینے کا اعلان

محکمہ خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق یکم جون کو بینک بند ہونے کی وجہ سے تنخواہیں اور پنشن وقت سے قبل ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی 30 مئی کو کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق یکم جون کو بینک بند ہونے کی وجہ سے تنخواہیں اور پنشن وقت سے قبل ادا کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنز کی ادائیگی 30 مئی کو ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ، برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹ مفت جاری کرنے کا اعلان
  • مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کردیا
  • پنجاب کے عوام کیلئے بڑی خبر، برتھ ، ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم
  • پنجاب؛ یومیہ اجرت پر جنگلوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ادائیگی کیلیے جدید نظام متعارف
  • خیبرپختونخوا کا سرکاری ملازمین کو تنخواہیں، پنشن 30 مئی کو دینے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، پنشن 30 مئی کو دینے کا اعلان
  • وزیرِاعلیٰ پنجاب کا طوفان و بارش کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ایتھلیٹ مونا خان نے ثابت کیا کہ خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں: مریم نواز
  • پنجاب میں دہشتگردی کیلئے آنے والوں کو سخت ترین جواب ملے گا: مریم نواز