وزیراعلیٰ پنجاب نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی
رپورٹ کے مطابق ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ ہوگیا جس کے تحت پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی، پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ کرائی جاسکے گی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سر ٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا، شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7سال تک بلامعاوضہ اندراج کراسکتے ہیں، پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، سروسز کے حصول کے لئے ڈیتھ او ربرتھ ڈیجیٹل سر ٹیفکیٹ لازم ہے-
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے شہری برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج کرا کراپنے شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈیتھ رجسٹریشن میں برتھ
پڑھیں:
مریم نواز کا آندھی اور بارش کے سبب قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا جبکہ زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا جبکہ زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو بحالی و امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور پی ڈی ایم اے کو نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، شدید موسمی حالات میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔