طلبا کیلئے خوشخبری، حکومت نے مفت لیپ ٹاپ سکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کردی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) وفاقی حکومت نے مفت لیپ ٹاپ سکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق طالب علموں کیلئے خوشخبری ہے کہ حکومت نے پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے، نئی تاریخ کے تحت اب طلبا یکم جون 2025ء تک سکیم میں رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس فیصلے سے ان طلبا کو بھی موقع ملے گا جو ابتدائی تاریخ تک درخواست نہیں دے سکے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت جاری اس سکیم کا مقصد ملک بھر میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کو ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے، نئی ڈیڈ لائن طلباء کے لیے اپنی ڈیجیٹل خواندگی اور تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی راہ ہموار کرتی ہے، حکومت نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر 2025ء کے لیے اس سکیم کا دوبارہ آغاز کیا ہے، جس کا مقصد ایک لاکھ لیپ ٹاپ مستحق اور اہل طلبا میں تقسیم کرنا ہے، اس سلسلے میں ابتدائی طور پر درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 مئی 2025ء مقرر کی گئی تھی تاہم اب اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ سکیم کو ملک بھر میں طلبا کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے اور ہزاروں طلبا نے اپنی درخواستیں کامیابی کے ساتھ جمع کرائی ہیں، حکومت کی جانب سے جاری کردہ اہلیت کے طریقہ کار کے مطابق پی ایچ ڈی، ایم ایس/ایم فل، ماسٹرز اور بیچلرز پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا درخواست دینے کے اہل ہیں، درخواست دہندگان کے لیے کم از کم CGPA 2.80 یا 60 فیصد نمبرز ہونا ضروری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پہلے سال کے طلبا کو انٹرمیڈیٹ (HSSC) کے نتائج جمع کروانے ہوں گے، جب کہ ایم ایس یا پی ایچ ڈی کے طلبا کو اپنی سابقہ ڈگری کی ٹرانسکرپٹس فراہم کرنا ہوں گی اور جو طلبا پہلے ہی گریجویٹ ہو چکے ہیں وہ اس سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے، لیپ ٹاپس کی تقسیم مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار کے تحت متعلقہ محکموں اور ڈگری پروگراموں میں کی جائے گی۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع حکومت نے لیپ ٹاپ طلبا کو کے لیے
پڑھیں:
31 اکتوبر تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ٹیکس سال 2025ء کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ 31 اکتوبر تک 2025ء کل 59 لاکھ ٹیکس ریٹنز جمع کرائے گئے۔ جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران جمع کرائے گئے 50 لاکھ ریٹرنز کے مقابلے میں 17.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ ان میں سے 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے اپنے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی بھی کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18.6 فیصد اضافہ ہے۔ مزید یہ کہ انفرادی ٹیکس دہندگان کی جانب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 9 ارب روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا گیا جو 60 ارب روپے سے بڑھ کر 69 ارب روپے ہو گیا جو کہ 15 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ بیان کے مطابق وزیرِاعظم کی ہدایات کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں کی گئی۔ تاہم، ایسے ٹیکس دہندگان جو حقیقی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہ ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس نظام کے ذریعے متعلقہ فیلڈ فارمیشن سے رابطہ کر کے ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کی درخواست کر سکتے ہیں۔