مائیکروسافٹ کا 9 ہزار ملازم برطرف کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دنیا بھر سے تقریباً 9 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں کمپنی کو مزید مؤثر، چست اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ہم تنظیمی تبدیلیاں لا رہے ہیں تاکہ کمپنی اور اس کی ٹیمیں جدید، متحرک اور مسابقتی مارکیٹ میں زیادہ بہتر طور پر کامیاب ہو سکیں۔ یہ برطرفیاں مائیکروسافٹ کی مجموعی عالمی افرادی قوت کا تقریباً 4 فیصد حصہ بنتی ہیں۔ یہ فیصلہ 2 جولائی کو کیا گیا اور یہ حالیہ مہینوں کے دوران کمپنی کی جانب سے کی جانے والی تیسری مرحلہ وار چھانٹی ہے۔ واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے اس بڑے پیمانے پر عملے کو کم کرنے کا ایک اہم سبب کمپنی میں مصنوعی ذہانت کا تیزی سے بڑھتا ہوا استعمال بھی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مائیکروسافٹ کمپنی پاکستان سے بوریا بسترسمیٹنے لگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: مائیکرو سافٹ کمپنی پاکستان سے بوریا بستر سمیٹنے لگی،پاکستان میں 25 سال سے موجود معروف آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کی جانب سے اپنے کاروبار بند کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پروپاکستانی کے مطابق مائیکروسافٹ نے مبینہ طور پر پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا ہے، جس سے ملک میں عالمی ٹیک کمپنی کے 25 سالہ باب کا خاتمہ ہو گیا۔
اس حوالے سے چند ملازمین کو ابھی حال ہی میں باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا تھا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے بزنس کو مکمل طور پر ختم کر رہی ہے۔مائیکروسافٹ کے بانی کنٹری منیجر جواد رحمان نے کمپنی کے پاکستان کے جانے سے متعلق “ایک دور کا خاتمہ” کے طور پر تبصرہ کیا، انہوں نے سات سال تک کمپنی کے مقامی کاروبار کی قیادت کی، جواد رحمان کا ملک میں مائیکروسافٹ ٹیم بنانے، صارفین کی خدمت کرنے اور پورے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو وسعت دینے میں نمایاں کردار رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک کام نہیں تھا بلکہ مائیکرو سافٹ کے پاکستان میں گزرے سال لوگوں کو ترقی دینے، شراکت داری قائم کرنے، اعتماد حاصل کرنے اور پاکستانی نوجوان نسل کے لیے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں تھے، پاکستان میں اپنے دور میں مائیکروسافٹ نے دور دراز کے علاقوں میں سینکڑوں کمپیوٹر لیبز بنائیں۔
مائیکروسافٹ نے ملک میں سیاسی افراتفری کے بعد ویتنام میں اپنے منصوبوں کو منتقل کرنے سے پہلے 2022ءمیں پاکستان میں اپنے بزنس کو توسیع دینے پر غور کیا تھا، تاہم مائیکروسافٹ کی جانب سے اس خبر کی اشاعت تک پاکستان میں اپنے کاروبار کی بندش سے متعلق باضابطہ طور پر کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔