Daily Mumtaz:
2025-07-09@23:39:49 GMT
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں بند رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، سمندر کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہوسکتا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹا رفتار سے ہوا چل رہی ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں شدید ترین گرمی کا 55سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) گلگت بلتستان میں شدید ترین گرمی کا 55سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا ، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسم میں تبدیلی کا یہ عمل جاری رہا تو وقت گزرنے کے ساتھ اس میں مزید شدت آئیگی جو پورے علاقے کیلئے کسی بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں بدترین خشک سالی اور شدید ترین گرمی کا 55سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا ،ضلع نگر ،ہنزہ ،داریل سمیت کئی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آگیا ہے جس سے زمینوں ،مکانات، درختوں اور سڑکوں کو سخت نقصان پہنچا ہے جبکہ گلیشیرز تیزی سے پگھلنے سے دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے چھ جولائی سے پندرہ جولائی کے درمیان گلگت بلتستان میں بارشوں کی پشینگوئی کی ہوئی ہے ،ماہرین موسم کی اس تبدیلی کو کلائیمیٹ چینج قرار دے رہے ہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے انسانوں نے فطرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے جس میں جنگلات کا صفایا،آر سی سی کے مکانات کی تعمیر اور زہریلی گیسوں کا اخراج سر فہرست ہیں،دوسری طرف گلیشیرز کو بچانے اور جنگلات میں نئے درخت لگانے کیلئے کروڈوں روپے کی لاگت سے گلاف منصوبہ پچھلے کئی سالوں سے صرف بڑے ہوٹلوں میں کانفرنسز سے آگے نہیں بڑھا ،اگر موسم میں تبدیلی کا یہ عمل جاری رہا تو وقت گزرنے کے ساتھ اس میں مزید شدت آئیگی جو پورے علاقے کیلئے کسی بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے ۔(جاری ہے)