اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج پھر اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ سبی49، دادو ، موہنجودڑو، روہڑی ،لاڑکانہ ، نوابشاہ 47، سکھر46،حیدر آباد45،ملتان44،لاہور،فیصل آباد41،کوئٹہ،پشاور38،کراچی37، گلگت36،اسلام آباد 35 اور مظفر آباد میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آندھی کی وجہ سے لاہور کے شہری کی گاڑی تباہ ہو گئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ

---فائل فوٹو 

صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح  گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔

کراچی کی فضا میں آج صبح  پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • 4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • بھارتی ہواؤں سے پنجاب کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں