خراب موسم، اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد ایئر پورٹ—فائل فوٹو
خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔
اسلام آباد ایئر پورٹ کے ذرائع کے مطابق لاہور، گلگت اور کابل سے اسلام آباد آنے والی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
لاہور میں شدید طوفانِ باد و باراں اور موسمی خرابی کے باعث پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے اسکردو، لاہور اور کوئٹہ جانے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد ایئر پورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک چارٹر طیارے کو خراب موسم کے باعث لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی۔
فلائٹ انکوائری کا کہنا ہے کہ طیارے کو کنٹرول ٹاور کی ہدایات پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایئر پورٹ اسلام ا باد ا کے باعث
پڑھیں:
دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
رانا فرحان سعید:ساہیوال کے علاقے قطب شہانہ کے مقام پر دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث قریبی علاقوں میں زرعی اراضی زیرِ آب آنا شروع ہو گئی ہے۔
مقامی زمینداروں کے مطابق گزشتہ سال ٹوٹنے والے بند کی تاحال مرمت نہ ہونے سے سیلابی پانی موضع اورنگ آباد میں داخل ہو گیا ہے۔
سیلابی پانی کے باعث سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے، جبکہ 100 سے زائد ایکڑ پر کھڑی کماد، تل، مکئی اور دھان کی فصلیں زیرِ آب آ گئی ہیں۔ پانی داخل ہونے سے جانوروں کا چارہ بھی بہہ گیا، جس کے باعث کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی اب موضع اورنگ آباد اور موسیٰ پور کی نواحی آبادیوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے مزید علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
زمینداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث گزشتہ سال متاثر ہونے والے بند کی بروقت مرمت نہیں کی گئی، جس کے نتیجے میں انہیں مسلسل دوسرے سال بھی کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متاثرہ کاشتکاروں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری حفاظتی اقدامات، بند کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت اور متاثرین کے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ