اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایف بی آر کی جانب سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) متعارف کرائے جانے  کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کاروبار میں آسانی اور ٹیکس دہندگان کیلئے سہولت ہوگی جبکہ نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔ شہباز شریف کی زیرصدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس  میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم  نے نئے رسک مینجمنٹ نظام کی تشکیل کیلئے کام کرنے والی ٹیم کے افسروں و اہلکاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام سے کاروبار میں آسانی اور ٹیکس دہندگان کیلئے سہولت ہوگی۔ ٹیکس نظام کو خودکار بنانے سے اس میں شفافیت آئے گی، اسے مزید موثر بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے نئے نظام کو مربوط اور پائیدار بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انسانی مداخلت کم ہونے  سے نظام مزید موثر اور وقت و پیسے کی بچت ہوگی۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے نظام کے تحت اشیاء کی درآمد و برآمد کے دوران لاگت اور نوعیت کا تخمینہ مصنوعی ذہانت (اے آئی ) اور باٹس کریں گے۔ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نیا رسک مینجمنٹ سسٹم اشیاء کی آمدو رفت کے ساتھ ساتھ مشین لرننگ سے خودکار طریقہ کار سے بہتر ہوتا رہے گا۔ نئے نظام کی ابتدائی ٹیسٹنگ کے دوران 92 فیصد سے زائد بہتر کارکردگی سامنے آئی۔ نظام کی ابتدائی ٹیسٹنگ میں نہ صرف ٹیکس وصولی کیلئے 83 فیصد زائد گڈز ڈیکلریشن ( جی ڈی) کا تعین ہوا بلکہ اڑھائی گنا زائد گڈز ڈیکلریشن کی گرین چینل کے ذریعے کلیئرنس مکمل ہوئی۔ نئے رسک مینجمنٹ سسٹم سے نظام میں شفافیت آئے گی۔ انسانی مداخلت کم سے کم تر ہوگی اور کاروباری افراد کو سہولت ہوگی۔ نئے نظام کے اجراء سے اشیاء کے تعین اور ان کی  لاگت کا فوری اور موثر تخمینہ لگے گا جس سے وقت کی بچت ہوگی اور اس کے اطلاق سے کسٹمز حکام پر دباؤ کم، نظام میں شفافیت و بہتری اور کاروباری افراد کو سہولت ملے گی۔ اجلاس کو منیوفیکچرنگ شعبے میں ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے ویڈیو اینالیٹکس پر مبنی  اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس نظام سے ان شعبوں میں ٹیکس کی وصولی خودکار اور شفاف انداز سے کی جاسکے گی جس سے حکومتی آمدن میں اضافہ ہوگا اور ٹیکس دہندگان انسانی مداخلت کے بغیر اپنا ٹیکس ادا کر سکیں گے۔ یہ نظام لاگت میں کم ہے اور ابتدائی ٹیسٹنگ کے دوران 98 فیصد ایفیشینٹ پایا گیا۔ اجلاس کو مینوفیکچرنگ شعبوں میں اس نظام کے اطلاق کے بعد ٹیکس کی لاگت میں اضافے کی استعداد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے حالیہ بارشوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو صورتحال سے بروقت مطلع کیا جائے اور متعلقہ اداروں کے مابین روابط کو مضبوط بنایا جائے۔ وزیراعظم نے دریائے سندھ اور دیگر دریاؤں سے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو فوری حفاظتی انتظامات و اقدامات  یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے این ڈی ایم اے کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم ایز) کے ساتھ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مزید مربوط بنانے اور صوبائی حکومتوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی روابط مضبوط بنانے کی بھی ہدایت  کی۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ پی ٹی اے عوام کو آگاہ رکھنے کے لئے  تمام دستیاب ذرائع سے حقیقی و تازہ صورتحال کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ تربیلا ڈیم سپل وے آپریشن سے دریائے سندھ کے زیریں اضلاع  میں طغیانی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ تمام صوبوں کی انتظامیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوام کے لئے مؤثر آگاہی مہم جاری رکھیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر میڈیا  کے ذریعے غیر محفوظ اور کم محفوظ علاقوں  کی وضاحت کرے جہاں پر اونچے، درمیانے اور کم درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے تاکہ عوام کو بروقت انتباہ کیا جاسکے۔ وزیر اعظم  نے صوبوں کی انتظامیہ کو کسی بھی صورتحال سے قبل از وقت نمٹنے کے لئے اپنی تیاری مکمل رکھنے  اور این ڈی ایم اے کو اس امر کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق شہباز شریف  نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی فورسز کی موثر و پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کی بدولت عوام کے  لئے یوم عاشور کا پر امن اور پر سکون انعقاد ممکن ہوا۔ وزیر اعظم سے وزیر داخلہ  محسن نقوی نے ملاقات کی اور سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم سے ملاقات میں یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی صورتحال اور  سکیورٹی کے حوالے سے لئے گئے انتظامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کو یوم عاشور کے موقع اپنے اپنے علاقوں میں موثر سکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز اور رینجرز کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی فورسز کی موثر و پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کی بدولت عوام کے لیے یوم عاشور کا پر امن اور پر سکون انعقاد ممکن ہوا۔ شہباز شریف نے اتصالات گروپ کو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی کمپنیوں سمیت تمام بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں  کو ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہباز شریف سے  اماراتی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اتصالات گروپ کے  سی ای او حاتم دویدار کی زیر قیادت  پانچ رکنی وفد نے ملاقات  کی۔ وزیراعظم نے اتصالات گروپ کو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین مشترکہ ثقافت، بھائی چارے اور مذہبی اقدار پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔ اماراتی کمپنیاں پاکستانی معیشت میں عرصہ دراز سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ اماراتی کمپنیوں سمیت تمام بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں  کو ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سی ای او حاتم دویدار نے حالیہ حکومتی سرمایہ دوست  پالیسیوں کی بدولت بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں بہتر  کاروباری ماحول کی فراہمی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف کو ایف بی آر اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشنز پر رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ کوششوں سے 178 ارب روپے کی ریکوری ممکن ہوئی ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر اور انٹیلی جنس بیورو کے  ٹیکس وصولیوں میں اضافے کیلئے اقدامات کی پذیرائی کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان کا معاشی استحکام ٹیم کی مشترکہ کوششوں کی بدولت ممکن ہوا۔ ملک کی معاشی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بھی سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  انٹیلی جنس بیورو اور ایف بی آر کی مشترکہ کوششوں سے 178 ارب روپے کی ریکوری ممکن ہوئی۔ ان اقدامات سے کمپنیوں کے انضمام اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں بقایا جات کی مد میں ٹیکس آمدن میں 69 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے چینی، جانوروں کی خوراک، مشروبات، خوردنی تیل، تمباکو اور سیمنٹ کے شعبے میں 515 چھاپے مارے گئے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں ٹیکس چوری کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 10.

5 ارب روپے کا اضافی ٹیکس وصول کیا گیا۔ انٹیلی جنس بیورو نے ذخیرہ اندوزی اور اشیاء  کی قیمتوں میں مصنوعی طور پر اضافے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے چینی، کھاد اور گندم کے شعبوں میں 13 ہزار سے زائد آپریشن کئے اور اپریل 2022ء  سے اب تک 99 ارب روپے سے زائد کی غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ اشیاء  قبضے میں لیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انٹیلی جنس بیورو شہباز شریف نے ڈی ایم اے ایف بی ا ر کی سرمایہ کاری صورتحال سے فراہم کرنا یوم عاشور کہا ہے کہ میں ٹیکس ارب روپے اضافے کی ہوئے کہا کی بدولت اور ان

پڑھیں:

امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں سے مل کر کام کرنے کی اپیل  کردی۔چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امن و اتحاد کا ثبوت دینا چاہیے، سیاست کریں لیکن ملک کی ترقی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ایک رہیں، سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہونے پر فون پر مبارک باد دی، تعاون کی پیشکش کی، امید ہے وہ میری پیشکش کو قبول کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کی بہادری کو سراہا، جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ چترال کےخوبصورت علاقے میں حاضر ہوا ہوں، خیبر پختونخوا کے عوام بہادر اور غیور ہیں، انہوں نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، چترال والوں کی حب الوطنی مثالی ہے، آپ نے پاکستان کی ترقی کیلئے عظیم کاوشیں کی ہیں، چترال کے عوام بہت مہذب اور پُرامن لوگ ہیں، چترال آکر بہت خوشی ہوئی۔

خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے حلف اُٹھا لیا

 وزیراعظم  نے کہا کہ نواز شریف پورے ملک کی ترقی میں ہمیشہ مصروف رہتے تھے، نواز شریف کی کے پی کے ترقیاتی منصوبوں میں بہت دلچسپی ہوتی تھی، چترال کے عوام کیلئے خاص تحفہ لے کر آیا ہوں، دانش اسکول منصوبہ آپ کا حق ہے، یہ احسان نہیں، عام آدمی کے بچے اس دانش اسکول میں جائیں گے، تعلیمی معیار بہترین ہوگا، دانش اسکول میں تعلیم بالکل مفت ہوگی، وفاق آپ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو عظیم بنائیں گے، پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے بے پناہ معدنیات سے نوازا ہے، نوجوان بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر اثاثہ بنوائیں گے، چترال کے بچوں اور بچیوں کو بھی لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں اسپتال بنانے کا اعلان  کیا اور کہا کہ اسلام آباد جاتے ہی چترال میں گیس پلانٹ کے آرڈر جاری کروں گا، چترا ل میں فی الفور گیس پلانٹ لگایا جائے گا۔

پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں ہماری جیت کو راتوں رات شکست میں تبدیل کیاگیا،بلاول بھٹو

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعظم 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر کی پذیرائی
  • ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں؛ وزیر اعظم
  • ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ملک کے 8 ہوائی اڈوں پر جدید انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم فعال
  • امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف