قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، دو کلومیٹر کا رقبہ خاکستر ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوکر دو کلومیٹر تک پھیل گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے سپن غر جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک اس سے دو کلومیٹر کا رقبہ متاثر ہوچکا ہے۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے آگ بجھانے کیلیے حکومت سے فضائی مدد کی درخواست کی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آگ مسلسل رہی ہے اور اونچائی پر ہونے کیوجہ سے ٹیموں کو ریسکیو عمل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قلعہ سیف اللہ
پڑھیں:
بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلہ ،شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی
بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز قلات سے 27 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااور وہ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروںسے باہرنکل آئے۔
زلزلے کے نتیجے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔