مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
سیدپور درہ جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف اور وفاقی ترقیاتی ادارہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ بھجانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔
ہوا کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم آگ بجھانے کے لیے اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنگلا ت کا ہر قیمت پر تحفظ کیاجائے گا : مریم اورنگزیب
ویب ڈیسک :سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنگلات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جا ئے گا۔
محکمہ جنگلات پنجاب کے خانپور میں با اثر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی میں مرکزی سرغنہ کی گرفتار ی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات پنجاب نے غیر قانونی لکڑی سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی ہے مقامی پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرکے تھانہ شادانی میں مقدمہ درج کیا، فوری اور مؤثر ایکشن پر محکمہ جنگلات شاباش کا مستحق ہے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سائبر سیل کا ایکشن، 932 لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ
مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت کے بعد ڈی ایف او رحیم یار خان کو نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ملزم کی جانب سے ایف آئی آر واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔
محکمہ جنگلات نے اس معاملے پر انتظامیہ سے فوری رابطہ کیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر دھمکیاں معمول کا حصہ بن چکی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر محکمہ جنگلات کے تحفظ کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں، قدرتی وسائل کی حفاظت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
سٹی@10، 03 جولائی 2025
جنگلا ت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور قانون کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا، با اثر ٹمبرمافیا کے خلاف کارروائی کرکے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔