کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، اگلے بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی،خوشحالی کا پروگرام ہوگا، ریلیف ملے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اتوار کو کراچی میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراءپر مشتمل وفد گورنر ہاوس پہنچا اور ملاقات کے بعد ایم کیوایم رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ایم کیو ایم کے دوستوں سے ملاقات ہوئی، ہم نے تاجروں سے بھی ملاقات کی،گورنر صاحب اور ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، وزیر اعظم کی سربراہی میں وزیر خزانہ نے انتھک محنت کی، اللہ نے پاکستان کو سرخرو کیا، پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوششوں سے ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے، جو بجٹ آنے والا ہے اس میں عام آدمی کے لئے خوشخبری ہوگی،خوشحالی کا پروگرام ہوگا،ریلیف ملے گا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں مودی کی بالادستی ختم کردی، مودی حکومت کی آئی ایم ایف سے قسط رکوانے کی کوشش ناکام رہی،ہمیں اب ملک کی معیشت مضبوط کرنی ہے۔
اس کے علاوہ ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد کی بہتری کے لئے 25 ارب روپے کے اربن پیکیج کو مزید بہتر کیا جائے،کراچی میں نکاسی کا مسئلہ ہے، سڑکیں تباہ ہوتی جارہی ہیں جنہیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، اگلے سال دسمبر تک کے فور منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔

خیبر میں سٹاف کی کمی کے سبب 37 سرکاری گرلز سکول بند

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
  • پیپلز پارٹی کی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب دینا چاہیئے، سعدیہ جاوید
  • رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات