پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا، بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی: رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، اگلے بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی،خوشحالی کا پروگرام ہوگا، ریلیف ملے گا۔
اتوار کو کراچی میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء پر مشتمل وفد گورنر ہاؤس پہنچا اور ملاقات کے بعد ایم کیوایم رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ایم کیو ایم کے دوستوں سے ملاقات ہوئی، ہم نے تاجروں سے بھی ملاقات کی،گورنر صاحب اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، وزیر اعظم کی سربراہی میں وزیر خزانہ نے انتھک محنت کی، اللہ نے پاکستان کو سرخرو کیا، پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوششوں سے ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے، جو بجٹ آنے والا ہے اس میں عام آدمی کے لیے خوشخبری ہوگی،خوشحالی کا پروگرام ہوگا،ریلیف ملے گا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں مودی کی بالادستی ختم کردی، مودی حکومت کی آئی ایم ایف سے قسط رکوانے کی کوشش ناکام رہی،ہمیں اب ملک کی معیشت مضبوط کرنی ہے۔
اس کے علاوہ ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد کی بہتری کے لیے 25 ارب روپے کے اربن پیکج کو مزید بہتر کیا جائے،کراچی میں نکاسی کا مسئلہ ہے، سڑکیں تباہ ہوتی جارہی ہیں جنہیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، اگلے سال دسمبر تک کے فور منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔
قلعہ عبداللہ کی مارکیٹ میں دھماکہ، 4 افراد شہید، 10 شدید زخمی
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
شاداب خان نے اچھی اننگ کھیلی ،وہ باؤلر سے اچھے آل راؤنڈر بن گئے ؛ مائیک ہیسن
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ شاداب خان نے اچھی اننگ کھیلی اور وہ باؤلر سے اچھے آل راؤنڈر بن گئے ہیں ۔ مائیک ہیسن نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ کپ میں ابھی 18 ماہ باقی ہیں اس وقت ہمارے پاس مواقع ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کریں،اس گرمی میں تیز پچز نہیں بن سکتیں،گزشتہ برس جنوبی افریقا میں ہمیں ایسی پچز ملی تھیں ۔ مائیک ہیسن نے کہاکہ ہم آل راؤنڈرز کو دیکھ رہے ہیں فہیم اشرف سمیت کافی کھلاڑیوں پر نظر ہے،عرفات منہاس نے کیرئیر کا بہت اچھا آغاز کیا ہے، عرفات منہاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں، عرفات منہاس نے کہاکہ بطور ٹیم ہمیں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کا عادی ہونا ہے ۔