Islam Times:
2025-04-25@09:31:51 GMT

آزاد کشمیر، سماہنی کے جنگلات میں آگ

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

آزاد کشمیر، سماہنی کے جنگلات میں آگ

ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق آگ لگنے سے قیمتی درخت جل گئے ہیں اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں سماہنی کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس کے باعث جنگل کا وسیع رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق آگ لگنے سے قیمتی درخت جل گئے ہیں اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ حکام کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکار اور سول سوسائٹی کے افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری

کراچی:

ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ 

شہرِ قائد میں موٹرسائیکلوں کی چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ اب تو تھانے بھی محفوظ نہیں۔ 

ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے میں ملاقات کے لیے آنے والا شہری اپنی قیمتی موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا۔ 

پولیس افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل تھانے کے گیٹ سے چوری ہوگئی۔ واردات سے پہلے چور نے ڈیوٹی افسر اور دیگر اہلکاروں سے رپورٹ کرانے کے بہانے سلام دعا بھی کی۔

 ایس ایچ او الفلاح راؤ عمیر کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کے رہائشی شہری شاہد پرویز کی موٹر سائیکل 20 اپریل کو چوری ہوئی تھی اور متاثرہ شہری نے اپنی ون ٹو فائیو موٹرسائیکل تھانے کے باہر نجی فارم ہاؤس کے گیٹ پر کھڑی کی تھی۔

 پولیس نے متاثرہ شہری شاہد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 25/202 بجرم دفعہ 381 اے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے کہا کہ پاکستان میری جان سے بھی قیمتی ہے: شبلی فراز
  • جموں و کشمیر کے معاملے پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں، ترجمان محکمہ خارجہ
  • راولپنڈی میں 4 سالہ بچہ والد کی پستول سے کھیلتے ہوئے اتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ
  • نیوجرسی کے قریب جنگلات میں آتشزدگی، ساڑھے 12 ہزار ایکٹر اراضی متاثر
  • بلوچستان، موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی
  • نیو جرسی جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، بجلی غائب، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ، لیویز اہلکار اور اثاثے پولیس میں ضم
  • روس ،اسلحہ گودام میں آگ لگنے کے بعددھماکے، ہنگامی حالت کانافذ  
  • کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری