مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
محکمہ جنگلات اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے برانچ لیس بینکاری کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پنجاب کی سینئر وزیر کے مطابق یہ منفرد قدم عالمی معیار کی گڈ گورننس اور مالی شفافیت کی جانب اہم پیش رفت ہے اور یہ نظام مزدور طبقے کا اعتماد بحال کرے گا اور انہیں مالی تحفظ فراہم کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے شفاف اور باعزت ادائیگی نظام متعارف کرایا ہے اور اس برانچ لیس بینکاری نظام کے تحت مزدوروں کو اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اکاؤنٹس میں ملے گی جس کی تصدیق ایس ایم ایس اور بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ شفافیت وزیراعلیٰ کا مشن ہے اور یہ اقدام اس وژن کی عملی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سرکاری ادائیگی کے نظام میں شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے گی اور نقدی نظام میں بدعنوانی، تاخیر اور کٹوتی کے مسائل اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔
محکمہ جنگلات اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے برانچ لیس بینکاری کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب کے مطابق یہ منفرد قدم عالمی معیار کی گڈ گورننس اور مالی شفافیت کی جانب اہم پیش رفت ہے اور یہ نظام مزدور طبقے کا اعتماد بحال کرے گا اور انہیں مالی تحفظ فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شعبے میں ٹیکنالوجی، شفافیت اور عوامی بھلائی کو ترجیح دی جا رہی ہے اور محکمہ جنگلات نے ایک مثال قائم کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: برانچ لیس بینکاری محکمہ جنگلات ہے اور کرے گا
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔