اسلام آباد،مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد،مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) سیدپور درہ جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف اور وفاقی ترقیاتی ادارہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ بھجانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔
ہوا کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم آگ بجھانے کے لیے اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کر دی پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے کا الزام؛ اسلام آباد پولیس کے افسر کی سزا کالعدم پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی میڈیا کا بھی اعتراف قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم... چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر بارش کے دوران تمام فائر اینڈ ریسکیو یونٹس فعال
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائینگے، محمد حنیف عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہاہے کہ گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائینگے۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن کو تجدید کے حوالے سے اِہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائینگے۔ انہوںنے کہاکہ ریسٹورنٹس کی مینجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گیانہوںنے کہاکہ عوام جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جدید طرز کے الیکٹرک پولز لگائے جائیں گے۔ حنیف عباسی نے کہاکہ صاف ستھری اور آرام دہ بینچز فراہم کیے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شام کے پور فضا ماحول میں عوام لطف اندوز ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ آس پاس کے طلبہ و طالبات کے لیے جدید کیفٹیریا بنے گا۔