مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد:سیدپور درہ جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف اور وفاقی ترقیاتی ادارہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ بھجانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔
ہوا کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم آگ بجھانے کے لیے اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
9 مئی کیس: پی ٹی آئی کارکنان کو اپیل میں بڑا ریلیف
9 مئی سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کارکنان کو اپیل میں بڑا ریلیف مل گیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 4 کارکنان کو بری کر دیا۔
جسٹس اعظم خان اور جسٹس خادم سومرو نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا، انسداد دہشت گردی عدالت نے دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔
بری ہونے والے ورکرز میں سہیل،شاہ زیب،میرا خان،اکرام خان شامل ہیں، 30 مئی کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے سزا سنائی تھی، پی ٹی آئی ایم این اے عبد الطیف سمیت 11 مجرمان کو سزا سنائی گئی تھی۔
11 میں سے 4 مجرمان کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری کر دیا۔