روس کو خفیہ معلومات دینے کا الزام: اے ایس آئی ظہور باعزت بری
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
---فائل فوٹوز
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے ایس آئی ظہور کو باعزت بری کر دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اپیل کنندہ کی جانب سے کوئی خفیہ ڈاکومنٹ شیئر نہیں کیا گیا، عدالت نے سماعت مکمل کر کے مختصر حکم دے دیا جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں دیا جائے گا۔
سماعت کے دوران ملزم اپنے وکیل عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا۔
یاد رہے کہ اے ایس آئی ظہور کے خلاف 13 دسمبر 2021ء کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے ملزم کو 18مئی 2024ء کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اے ایس آئی ظہور
پڑھیں:
بدین ،جعلی چیک دینے کاجرم ثابت،کارڈیلرکو30 ماہ قیدکا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت )سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کی جانب سے جعلی چیک دینے کا جرم ثابت ہونے پر کار ڈیلر کو 30 ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا حکم۔تفصیلات کے مطابق سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ بدین وقار احمد پنہور کی عدالت میں ماڈل تھانہ بدین کی ایف آئی آر نمبر 85/2025 کے مقدمے میں، سول اسپتال کے قریب وارڈ نمبر 4 کے رہائشی محمد اکبر ترک کی جانب سے کار کی خرید و فروخت کے دوران 20 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے الزام میں بدین کے معروف کار ڈیلر کمال خاصخیلی ولد میر محمد کے خلاف کارروائی عمل میں آئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کمال خاصخیلی کو 30 ماہ قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس کے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل بدین منتقل کر دیا گیا۔