تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں خانپور، ترناؤ، اسبنڑں، باغکنڈئ، رامیال غزو، باڈوان، کوٹیگرام اور اوسکئی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ نے کئی کلومیٹر پر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر کے مختلف علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی۔ تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں خانپور، ترناؤ، اسبنڑں، باغکنڈئ، رامیال غزو، باڈوان، کوٹیگرام اور اوسکئی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ نے کئی کلومیٹر پر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ تیزی کے ساتھ آبادی کی طرف بڑھنے لگی ہے جبکہ گھنے جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو 1122، محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف دیر لوئر اور مقامی افراد آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

آگ کی شدت زیادہ ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آگ بجھانے میں مدد کے لیے مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آگ بجھانے میں تعاون کریں۔ دریں اثنا واپڈا حکام کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ سے ایچ ٹی وی لائن کی تاریں ٹوٹ گئیں جس کے باعث لوئر دیر کے مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو کے مختلف علاقوں آگ بجھانے

پڑھیں:

کراچی: گھر میں کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق

نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا ۔

نیو کراچی کے علاقے سیکٹر فائیو جے سندھی ہوٹل کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق لڑکے کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 15 سالہ محسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق
  • ملک بھر میں سورج کا قہر؛ درجہ حرارت  48 ڈگری تک جانے کا امکان، عوام کیلیے انتباہ
  • کراچی: کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
  • دیر لوئر، اسبنڑ کے گھنے جنگلات میں خوفناک آگ لگ گئی
  • دیر لوئر: اسبنڑ کے گھنے جنگلات میں خوفناک آگ لگ گئی
  • قلعہ سیف اللّٰہ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
  • کراچی: گھر میں کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق
  • قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، دو کلومیٹر کا رقبہ خاکستر ہوگیا
  • قلعہ سیف اللّٰہ: جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا