دیر لوئر کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو، عوام سے مدد کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لوئر دیر:دیر لوئر کے مختلف علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی۔
تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں خانپور، ترناؤ، اسبنڑں، باغکنڈئ، رامیال غزو، باڈوان، کوٹیگرام اور اوسکئی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ نے کئی کلومیٹر پر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
آگ تیزی کے ساتھ آبادی کی طرف بڑھنے لگی ہے جبکہ گھنے جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو 1122، محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف دیر لوئر اور مقامی افراد آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
آگ کی شدت زیادہ ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آگ بجھانے میں مدد کے لیے مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آگ بجھانے میں تعاون کریں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آگ بجھانے
پڑھیں:
دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔