قلعہ سیف اللّٰہ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سعید احمد نے بتایا کہ آگ بجھانے میں محکمہ جنگلات، لیویز، مقامی افراد اور پی ڈی ایم اے نے حصہ لیا۔
قلعہ سیف اللہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔
اُنہوں نے بتایا کہ آگ سے جنگلات کے 1734 ایکٹر رقبے پر صنوبر، نباتات اور سبزے کو نقصان پہنچا۔
ڈپٹی کمشنر سعید احمد بتایا کہ جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسپن غر کے جنگلات میں 18 مئی کو رات 8 بجے آگ لگی تھی، آگ کے ماحول اور معیشت پر اثرات کا جلد جامع جائزہ لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنگلات میں لگی آگ پر کے جنگلات میں بتایا کہ
پڑھیں:
مالاکنڈ ؛ پہاڑوں اور جنگلات میں باربی کیو،تمباکونوشی پر سخت پابندی عائد
سٹی 42 : مالاکنڈ کے پہاڑوں اور جنگلات میں آگ لگانے پر سخت پابندی عائد کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی گئی۔
پابندی کے متعلق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں میں باربی کیو، کچرہ جلانے،تمباکونوشی،ماچس وغیرہ پر پابندی ہوگی، پابندی کا مقصد پہاڑوں میں آگ کے بڑھتے ہوئے سلسلے کو روکنا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ آٹھ روز سے مالاکنڈ کے مختلف پہاڑی سلسلے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی