کراچی، جمالی پل کے قریب کچرے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب واقع کچرے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ کر کارروائی میں مصروف ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ گودام میں موجود ویسٹیج میٹریل (کچرے) میں لگی، تاہم تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ گودام کے اطراف میں آبادی موجود نہیں، جس کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: کپڑے کے گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کی کترنیں خاکستر
حکام کے مطابق مذکورہ مقام پر ماضی میں بھی کچرے میں آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ فی الوقت ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گودام میں
پڑھیں:
کراچی: کسٹمز حکام کا یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر چھاپہ، کروڑوں روپے کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد
— فائل فوٹوکسٹمز حکام نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے مختلف گوداموں میں چھاپا مار کر کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی اشیاء برآمد کر لیں۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق برآمد اشیاء میں خشک دودھ، چھالیہ، چینی اور نمک شامل ہے۔
ترجمان کسٹمز نے بتایا کہ کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ غیر ملکی اسمگل شدہ کپڑا، کاسمیٹکس، ٹائلز، فوڈ آئٹمز اور ڈٹرجنٹ بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق اس معاملے کا مقدمہ کسٹم ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔