پنجاب میں جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کردی گئی۔
پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے۔
جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، نیلامی کے نام پر جنگلات کے درخت بے رحمی سے کاٹ لئے جاتے تھے اور پیسہ چند جیبوں میں چلا جاتا تھا۔
جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم نامے پر عمل درآمد یقنی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایندھن سمیت جنگلات کی ہر قسم کی لکڑی کی نیلامی پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ نے یہ اقدام پنجاب کے جنگلات کے تحفظ اور زمین کو کٹاﺅ سے محفوظ بنانے کے لئے کیا ہے، مستقبل میں نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی وڈیوز اور فوٹوز بھی دی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنگلات کی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔