Islam Times:
2025-05-21@01:47:12 GMT

دیر لوئر، اسبنڑ کے گھنے جنگلات میں خوفناک آگ لگ گئی

اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT

دیر لوئر، اسبنڑ کے گھنے جنگلات میں خوفناک آگ لگ گئی

ریسکیو ٹیمیں، دیر لیوی فورس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر کی تحصیل اسبنڑ کے گھنے اور سرسبز جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ اس نے جنگلات اور وہاں موجود جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں، دیر لیوی فورس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے جس کے باعث ریسکیو آپریشن کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ مقامی افراد نے حکومت سے فوری طور پر ہیلی کاپٹرز کے ذریعے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کرنے اور جنگلی حیات کو بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مالاکنڈ: پہاڑی سلسلے میں لگی آگ 8 دن بعد بھی بےقابو

— فائل فوٹو 

مالا کنڈ کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پر 8 دن بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے الہ ڈھنڈ ڈھیری، گنیار اور ہیبت گرام کے پہاڑوں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا۔

مالاکنڈ : آگ نے گنیار کے جنگل کو لپیٹ میں لے لیا

6 روز قبل لگی آگ نے 15 کلومیٹر پہاڑی سلسلے کو لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ سے بڑے پیمانے پر قیمتی درخت جل گئے، جنگلی حیات کو بھی نقصان ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دیکھتے ہیں اب پی ٹی آئی بڑے علی بابا اور 40 چوروں کیساتھ کیا کرے گی، فیصل کریم کنڈی
  • میاں چنوں: گرمی کی شدت سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق، ایک شخص بے ہوش
  • محکمہ تعلیم پنجاب نے یوم تکبیر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
  • پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
  • قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیمیں متحرک
  • مالاکنڈ: پہاڑی سلسلے میں لگی آگ 8 دن بعد بھی بےقابو
  • بھارت،عمارت میں آگ لگنے سے6 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک
  • کراچی میں چھت گرنے سے زخمی بچی دم توڑ گٸی