میاں چنوں: گرمی کی شدت سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق، ایک شخص بے ہوش
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: گرمی کی شدت نے خطرناک حد اختیار کرلی ،میاں چنوں نشتر روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں لوڈر رکشہ ڈرائیور محمد رمضان جاں بحق جبکہ ایک شخص بے ہوش ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد رمضان گندم لے کر لوڈر رکشے پر آیا تھا جب شدید گرمی کے باعث ہارٹ اٹیک ہوا جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
اسی دوران نشتر روڈ پر ہی ایک اور شخص شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی۔
معروف بھارتی یوٹیوبر کو سکھوں کی تاریخ پر گمراہ کن ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے جبکہ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہدھوپ سے حتی الامکان پرہیز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد موسم یکسر تبدیل، مطلع ابرآلود
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-4
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں دو روز تیز دھوپ نکلنے کے بعد پیر کی صبح موسم یکسر تبدیل ہوگیا، مطلع ابر آلود ہونے سے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار ہوئی۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابرآلود ہے جبکہ کلفٹن، ایم جناح روڈ اور شارع فیصل پر ہلکی بارش اور پھوار سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہوئی۔