قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو، بڑا سانحہ ٹل گیا: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جنگلات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قاسم والا رحیم یار خان جنگل میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانا محکمہ جنگلات کی انتھک محنت اور بہترین حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔سینئر وزیر نے بتایا کہ آگ عباسیہ کینال کے قریب بنجر علاقے سے شروع ہوئی اور فوری اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات نے فوری کارروائی کی۔
محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے ممکنہ بڑا سانحہ ٹال دیا گیا۔پھکووال جنگل کے بلاک نمبر 1 میں لگی آگ پر رات 10 بجے مکمل قابو پایا گیا، جبکہ بلاک نمبر 2 کی آگ رات بھر کی کوششوں کے بعد صبح 9 بجے بجھا دی گئی۔(جاری ہے)
سینیئر وزیر کے مطابق 100 سے زائد اہلکاروں اور افسران نے ریسکیو مشن میں حصہ لیا اور تربیت یافتہ فورس نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔
آگ سے صرف چند ایکڑ پر موجود جھاڑیاں اور 45 چھوٹے درخت متاثر ہوئے، جبکہ جنگل کے بڑے حصے کو بچا لیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے ان تمام فیلڈ اسٹاف کی حوصلہ افزائی کا اعلان کیا جنہوں نے خطرات کے باوجود آگ بجھانے میں حصہ لیا۔واقعہ کی وجہ ایک نامعلوم شخص کی لاپرواہی قرار دی گئی ہے جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گئی ہے
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 5 میں حادثہ پیش آیا، جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔
اس وقت مریم کے ساتھ ان کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے ایک مریم کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا