جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتیں 27 ہوگئیں، 86 ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتیں 27 ہوگئیں، 86 ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز
سیوئل(آئی پی ایس )جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی، آگ نے 86500 ایکڑ رقبے کو جلا کر خاکستر کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ اب تک کی سب سے بڑی اور مہلک ترین آگ ہے، جس نے ماضی لگنے والی کسی بھی آگ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور کہیں زیادہ لوگوں کی ہلاکتوں کا باعث بن چکی ہے۔
جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا کہ جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے اب تک 35000 ہیکٹر ( 86500 ایکڑ ) رقبہ جل کر خاکستر ہوچکا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 27 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ تباہی ماضی میں لگنے والی کسی بھی جنگل کی آگ سے زیادہ ہے۔
ہفتے کے آخر میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، جس سے جنوب مشرقی علاقے کا وسیع و عریض حصہ جل گیا اور تقریبا 37,000 افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ، آگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہوگئی اور مواصلاتی لائنیں گر گئیں کیونکہ رہائشی گھبراہٹ میں بھاگ رہے تھے۔
جنوبی کوریا کی وزارت داخلہ و سلامتی نے بتایا کہ 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ 1987 میں کوریا فارسٹ سروس کی جانب سے جنگلات میں لگنے والی آگ کا ریکارڈ شروع کرنے کے بعد سے یہ اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
آفات اور حفاظت ڈویژن کے سربراہ لی ہان کیونگ نے بتایا کہ 35,000 ہیکٹر (86,500 ایکڑ) سے زیادہ جنگل جل گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آگ اب بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔نقصان کی وسعت اسے جنوبی کوریا کی اب تک کی سب سے بڑی جنگل کی آگ بناتی ہے، اس سے قبل اپریل 2000 میں مشرقی ساحل پر 23913 ہیکٹر پر پھیلی ہوئی آگ تھی۔ حکام نے بتایا کہ ہوا کے بدلتے ہوئے رخ اور خشک موسم نے روایتی آگ بجھانے کے طریقوں کو بے اثر کردیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
باغبانپورہ : بچی بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث زخمی
سٹی42: لاہور کے علاقے باغبانپورہ کی انگوری اسکیم میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک کمسن بچی بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث زخمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ 23 جولائی کو اس وقت پیش آیا جب بارش کے دوران بچی رامین اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ پانی بھرے گلی سے گزر رہی تھی۔ گٹر سے بچنے کی کوشش میں رامین نے سڑک کنارے لگے بجلی کے کھمبے کو ہاتھ لگایا، جس سے اُسے زور دار کرنٹ لگا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بجلی کے جھٹکے کے بعد بچی بے سدھ ہو گئی جبکہ اس کا بھائی مدد کے لیے چیختا چلاتا رہا۔ شور سن کر قریبی رہائشی فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بچی کو ریسکیو کیا۔
پولیس کے مطابق کرنٹ لگنے سے متاثرہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں کے دوران کھلے تاروں، غیر محفوظ کھمبوں اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار