شام : لاذقیہ کے جنگلات میں آتشزدگی‘ 15 ہزار ہیکٹر رقبہ متاثر
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صوبے لاذقیہ کے جنگلات میں آگ 15 ہزار ہیکٹر تک پھیل گئی۔شام کی عبوری حکومت کی وزارت ہنگامی امور و آفات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق لاذقیہ کے شمال میں پہاڑی جنگلاتی علاقے میں لگنے والی آگ کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 150 سے زیادہ فائر فائٹنگ ٹیمیں، سول ڈیفنس یونٹس اور رضاکار یونٹس آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔ 300 فائر ٹرک اور درجنوں بھاری انجینئرنگ گاڑیاں لاذقیہ میں بھیجی گئی ہیں۔ یہ گاڑیاں جنگلات کے علاقوں کو الگ کرنے اور آگ کے حفاظتی بند بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ادھر ترکیہ اور اردن سے فائر فائٹنگ ٹیمیں بھی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں اور توقع ہے کہ عراق سے یونٹس بھی شام پہنچ جائیں گے۔ ترکیہ ، اردن اور لبنان سے تعلق رکھنے والے ائر فائر فائٹنگ فورس کے 16 طیارے جنگلاتی علاقے میں آگ بجھانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان تمام اقدامات کے باوجود آفت زدہ علاقے میں توسیع ہوتی جارہی ہے۔ آگ کے پھیلنے میں تیز ہوائیں مددگار ثابت ہو رہی ہیں اور جنگ میں بچ جانے والی بارودی سرنگوں اور گولہ بارود کی موجودگی فائر فائٹرز کی نقل و حرکت میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے