شہید فائر ریسکیور سید ناظم حسین شاہ کا نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ میں ادا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
سٹی 42 : شہید فائر ریسکیور سید ناظم حسین شاہ کا نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ بیگم پورہ میں ادا کر دیا گیا۔
ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر آفیسر ریسکیو، اہل علاقہ اور ریسکیور نے شرکت کی ۔ جس کے بعد ناظم حسین کوانکے آبائی علاقہ بیگم پورہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایاگیا ۔ ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر فواد شہزاد اور ضلعی آفیسر ریسکیو شاہد وحید قمر نے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
شہید کے والد کو ریسکیو یونیفارم اور پاکستانی پرچم سلیوٹ کیساتھ پیش کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو پنجاب نے بتایا کہ سید ناظم حسین شہید کا اٹھارہویں بیسک کورس سے تعلق تھا۔ ناظم حسین شہید اور محمد شعیب شہید نے 10جولائی جمعرات کے روز ایک فائر اینڈ ریسکیو آپریشن میں عوام الناس کو احساس تحفظ کی فراہمی اور فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ حاصل کیا ۔
ریسکیو فیملی اپنے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور انکے بلند درجات کیلئے دعاگو ہے، پنجاب ایمرجنسی سروس اپنے شہدا ء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔
بھارتی مسافرطیارہ کیسے گرا? ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خضدار سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق
سٹی 42: خضدار کے علاقے میں سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق ہوگئے
بارش کے بعد ندی میں طغیانی آیا تھا،حادثہ سارونہ ندی کاسوٹو کے مقام پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت وزیر علی میراجی، غلام مصطفیٰ میراجی اور محمد علی میراجی کے نام سے ہوئی ہے،حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے تمام لاشوں کو ندی سے نکال لیا گیا ہے
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین