اسرائیل میں تیزی سے پھیلتی ہوئی خوفناک جنگلاتی آگ سے پریشان وزیرِاعظم نیتن یاہو نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ یروشلم اور تل ابیب کو جوڑنے والی مرکزی شاہراہ کے گرد جنگل میں لگی تھی۔

تیز ہواؤں نے آگ کو مزید بھڑکایا، جس کے باعث اسرائیل کے 77ویں یومِ آزادی کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئیں۔

آگ تیزی سے پھیلتی گئی اور 30 کلومیٹر کے علاقے میں آباد درجنوں مغرب دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جس پر متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا تھا۔

 اسرائیل کے مرکزی ٹی وی چینل "چینل 12" کو بھی یروشلم کے قریب اپنے اسٹوڈیو سے نشریات بند کرنا پڑیں۔

جنگلات میں لگی آگ کے باعث یوم آزادی پر روایتی مشعل روشن کرنے کی تقریب کی بجائے پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو نشر کی گئی۔

صدر اسحاق ہرزوگ نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ جنگلاتی آگ موسمیاتی بحران کا حصہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے آج کی شام کو غیر معمولی اور پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں اسرائیل اپنی آزادی کا جشن منا رہا ہے وہیں فائر فائٹرز تاریخ کی بدترین آگ کا سامنا کر رہے ہیں۔

آگ سے متاثرہ علاقوں میں اسرائیلی فوج بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے اور فوجی انجینئرنگ گاڑیاں جنگلات میں آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کے طیارے بھی آگ بجھانے میں مدد دے رہے ہیں۔ 17 فائر فائٹرز زخمی ہوئے۔

فائر سروس کے یروشلم کمانڈر شمولک فریڈمین نے کہا، "یہ ایک بہت بڑی آگ ہے، شاید ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی۔ اسے قابو میں لانے میں بہت وقت لگے گا۔

اسرائیلی شہریوں نے ایمرجنسی سروسز کی تیاریوں پر سوال اٹھائے۔ موڈعین کے قریب موجود یووال اہرونی نے کہا، "ہمیں پہلے سے علم تھا کہ موسم خطرناک ہوگا، پھر بھی بڑے طیارے موجود نہیں تھے۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہےکہ یورپی ممالک کروشیا، فرانس، اٹلی، رومانیہ اور اسپین سے بھی فائر فائٹنگ طیاروں کی آمد متوقع ہے۔

دریں اثنا، دائیں بازو کے وزیرِ سلامتی ایتامار بن گویر نے اشارہ دیا کہ یہ آگ ممکنہ طور پر جان بوجھ کر لگائی گئی ہو، تاہم انھوں نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسرائیل امن معاہدہ پھر سوالوں کی زد میں( تازہ حملوں میں 7 افراد شہید)

قابض اسرائیلی فوج کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزیاںجاری ہیں
مغربی کنارے میں کارروائیاں، گھر گھر تلاشی ،بچوں سمیت 21 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، قابض فوج نے ایک روز میں مزید 7 فلسطینی شہید کردیٔے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجسنی نے بتایا کہ مغربی علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید 2 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں، خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ادھر قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں، صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل امن معاہدہ پھر سوالوں کی زد میں( تازہ حملوں میں 7 افراد شہید)
  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید
  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 فلسطینی شہید
  • حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
  • غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کرنے کی دھمکی
  • اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت امداد پنچانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ
  • اسرائیل کے بارے میں امریکیوں کے خیالات
  • کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں
  • گلستان جوہر میں آگ بھڑک اُٹھی، درجنوں جھونپڑیاں، سامان اور موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر