بہادر گائے نے جان پر کھیل کر اپنی ساتھی کو چیتے کا شکار بننے سے بچایا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
بھارتی ریاست راجستھان کے ایک جنگلی علاقے میں پیش آنے والا ایک واقعہ جنگل کے قانون اور فطری زندگی کی بے رحمی کو نہ صرف ظاہر کرتا ہے بلکہ جانوروں میں پائی جانے والی وفاداری اور ہمت کی ایک شاندار مثال بھی بن گیا ہے۔ یہ واقعہ سفاری پر موجود چند افراد کی موجودگی میں پیش آیا، جنہوں نے اسے کیمرے میں محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ ویڈیو کے منظرعام پر آتے ہی نہ صرف یہ وائرل ہو گئی بلکہ دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہن کو بچانے کے لیے مگرمچھ سے بھڑجانے والی بہادر برطانوی خاتون کا دلچسپ قصہ
واقعے کی تفصیلات کے مطابق ایک چراگاہ میں 2 گائیں گھاس چر رہی تھیں کہ اسی دوران ایک چیتا جھاڑیوں سے نکل کر اچانک ایک گائے پر جھپٹ پڑا۔ چیتے نے برق رفتاری سے گائے کی گردن دبوچ لی اور اسے زمین پر گرانے کی کوشش کرنے لگا، ایسا لگ رہا تھا کہ گائے اب چیتے کا شکار بننے ہی والی ہے۔ لیکن اسی لمحے وہاں موجود دوسری گائے نے غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیتے پر حملہ کردیا۔
मेरी प्यारी मां!
गाय के बछड़े को गर्दन से पैंथर ने दबोचा तो बचाने मां दौड़ी। फिर क्या था, खुद देखिए।
???? बाली, पाली pic.
— Arvind Sharma (@sarviind) August 1, 2025
چیتے نے پوری طاقت سے گائے کو گھسیٹ کر جنگل میں لے جانے کی کوشش کی، اس دوران ایک گائے چیتے کی جانب دوڑتی ہوئی آتی ہے تو چیتا اس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر بھاگ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گائے کو برگر کھلانے کی ویڈیو وائرل، ’بعد میں ہم ان کا برگر کھائیں گے‘
یہ ویڈیو چند گھنٹوں کے اندر اندر ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔ صارفین کی جانب سے گائے کی بہادری کو سراہتے ہوئے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین نے کہا کہ یہ منظر ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ جانور بھی اپنے ساتھیوں کے لیے جان کی بازی لگا سکتے ہیں، اور یہ صرف انسانوں کی خصوصیت نہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا ’جب چیتے نے بچھڑے کو گردن سے دبوچا، ماں فوراً بچانے دوڑی، پھر کیا ہوا، خود دیکھیں۔‘
جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق چیتے عام طور پر تنہا شکار کرتے ہیں اور گائے جیسا جانور ان کا روایتی شکار نہیں ہوتا، لیکن جب موقع ملے تو وہ حملہ کرنے سے گریز نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: کتے کی وفاداری اور جنگل کا قانون
یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ راجستھان کے جنگلات میں چیتے یا بلیک پینتھر کی موجودگی دیکھی گئی ہو۔ گزشتہ ماہ بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر پروین کسوان کی جانب سے نلگری کے سبز پہاڑی علاقوں میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں ایک کالا چیتا دو عام تیندوں کے ساتھ سڑک پر چہل قدمی کرتا دکھائی دیا۔ بعدازاں وضاحت دی گئی کہ کالا چیتا دراصل تیندوا ہی ہوتا ہے جس میں میلینزم نامی موروثی خصوصیت کے باعث جسم پر سیاہی چھا جاتی ہے، لیکن بعض روشنیوں میں ان کے دھار دار نشان بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت بہادری چیتا راجھتسان گائےذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت بہادری چیتا راجھتسان گائے
پڑھیں:
سیالکوٹ: موبائل چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، مرکزی ملزم گرفتار
چوری کے الزام پر نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے فتح گڑھ میں 3 ملزمان نے نوجوان پر موبائل چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کےبعد پولیس کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔