بالی وڈ کے مشہور اداکار جوتے کے بغیر کیوں چلتے ہیں؟ دلخراش وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
MUMBAI:
بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی عجیب واقعات رپورٹ ہوتے ہیں، جس میں اداکارہ کو فلم میں کام کے لیے قائل کرنے کے لیے پھولوں سے بھرا ٹرک پیش کرنے اور فلموں کی کامیابی سمیت دیگر معاملات پر منفرد واقعات پیش آتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اسٹار وجے انٹونی کے ساتھ ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد انہوں نے جوتے پہننے ترک کردیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اسٹار کو بڑی اسکرین میں خوب پسند کیا جاتا ہے لیکن ان کو زندگی میں انتہائی دلدوز واقعہ پیش آیا کہ وہ حیرت انگیز اور مشکل کام کر رہے ہیں۔
وجے انٹونی کی شادی فاطمہ وجے انٹونی سے ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں میرا اور لارا تھیں لیکن ان کی بڑی بیٹی میرا نے 19 ستمبر 2023 کو اپنے گھر میں پھندا لگا کر خودکشی ہے، گھریلو ملازمہ نے ان کی لاش دیکھی اور اس واقعے پر پورا خاندان گہرے صدمے میں چلا گیا۔
فلم ڈائریکٹر وجے ملٹن نے انکشاف کیا کہ وجے انٹونی نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنی بیٹی کے دنیا سے چلے جانے کے بعد اب کبھی جوتے نہیں پہنیں گے اور میرا کی موت کو بھلانے کے لیے خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کی لیکن تاحال اس صدمے سے نکل نہیں پائے۔
وجے ملٹن نے بتایا کہ میں وجے انٹونی کو 20 سال سے جانتا ہوں لیکن گزشتہ دو برس سے میں ان سے بہت قریب ہوں کیونکہ میں نے ان کی زندگی کے سب سے بدترین دور کو قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔
فلم ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسٹار اداکار پچاکاران 2 کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے اور اس کے فوری بعد ان کی بیٹی میرا کا انتقال ہوگیا اور اس صدمے سے باہر آنے کے لیے انہوں نے خود کام میں مکمل طور پر مصروف رکھنا شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا اس کے باوجود وہ تاحال اس صدمے سے باہر نہیں نکل پائے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وجے انٹونی کے لیے
پڑھیں:
ہالی اور بالی ووڈ ستاروں کا ہوگن کو خراج تحسین؛ سلویسٹر اسٹالون بھی آبدیدہ
کون جانتا تھا کہ ٹیری بولیا نامی شخص ریسلنگ رنگ میں 'ہلک ہوگن' کے نام سے عالمی شہرت حاصل کرے گا۔
عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ہال آف فیم ممبر ہلک ہوگن 24 جولائی 2025 کو 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلک ہوگن کو فلوریڈا میں ان کے گھر پر دل دورہ کا پڑا تھا۔ انھیں فوری اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ہلک ہوگن کی اچانک موت نے نہ صرف ریسلنگ کی دنیا بلکہ شوبز انڈسٹری کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔
دنیا بھر کے سوبز ستاروں نے 80 کی دہائی میں سنسنی خیز مقابلوں اور کھیل و تفریح کے ذریعے اُس دور کو سنہری یادیں بنانے پر ہلک ہوگن کو ناقابل فراموش شخص قرار دیا۔
ہالی وڈ اسٹار سلویسٹر اسٹالون نے بھی یادگار تصاویر اور لمحات شیئر کرتے ہوئے ان کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا۔
بھارتی اداکار ورون دھون اور ارجن کپور سمیت کئی شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
فلمی ستاروں نے لکھا کہ آپ نے ہمارا بچپن یادگار بنایا۔ آپ کی یادیں اب ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ ہلک ہوگن کے نہ صرف مداح بلکہ قریبی دوست بھی تھے۔ دونوں کا تعلق 1980 سے قائم تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دیرینہ دوست ہلک ہوگن کی موت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا وہ بہادر، مضبوط، ذہین اور سب سے بڑھ کر ایک عظیم دل رکھنے والا دوست تھا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے آفیشل بیان میں کہا کہ ہلک ہوگن نے 1980 کی دہائی میں ریسلنگ کو عالمی سطح پر پہچان دلائی۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔