2025-09-20@05:25:37 GMT
تلاش کی گنتی: 8314
«کے باہر احتجاج»:
وفاقی حکومت نے گیس کنیکشنز کے حصول کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اہم فیصلہ کر لیا۔وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے گیس کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جن صارفین نے پہلے سے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے، ان کیلئے ایک بڑی سہولت کے طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ اب فرق کی رقم اور سکیورٹی فیس جمع کرا کر اس نئی پہل کے تحت آر ایل این جی کنکشن کے اہل ہو سکیں گے۔اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں گھریلو صارفین کو ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی)...
ڈنمارک کے ایک ادارےDanida Sustainable انفراسٹرکچر فنانس نے فیصل آباد میں کھارے پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ کی تعمیر کیلئے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر ٹینا کلرپ اور اقتصادی امور کی وزارت کے سیکرٹری محمد عمیر کریم نے معاہدے پر دستخط کئے۔ڈی ایس آئی ایف دوہزار بائیس میں طے شدہ پاکستان، ڈنمارک فریم ورک معاہدے کے تحت منصوبے کیلئے قرضہ دے گا۔اس منصوبے کا مقصد فیصل آباد میں کھارے پانی کی صفائی کی سہولیات کو بہتر کرکے پائیدار ترقی یقینی بنانا ہے۔ اشتہار
بالی ووڈ کی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ گزشتہ دنوں اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آچکی ہے۔ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً 3:30 بجے پیش آیا، جب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے دیشا پٹانی کے بریلی میں واقع گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو حملہ آور موٹر سائیکل پر آتے ہیں، ان میں سے ایک شخص اداکارہ کے گھر کے باہر کئی گولیاں چلاتا ہے، جس کے بعد...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا تاریخ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے۔ یہ معاہدہ خطے میں امن‘ سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مشترکہ اعلامیہ نے تعلقات کے وسیع تناظر کو واضح کر دیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے اور تعاون کی منفرد مثال ہیں۔ پاکستانی عوام کو سرزمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت ہے۔ 1960ء کی دہائی سے دفاعی تعاون پاکستان سعودی تعلقات کا بنیادی ستون رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) اْرومچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ان معاہدوں کا تعلق لائیو سٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی سے ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ یادداشتیں پاکستان میں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔ لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی جبکہ ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات بڑھانے اور صنعتی شعبے کو مزید فعال کرنے میں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ حملے کا جواب ویسا ہی دیں گے جیسا معرکہ حق میں بھارت کے خلاف حق دفاع استعمال کیا گیا۔
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا یہ معاہدہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو نئی جہت فراہم کرے گا بلکہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام پر بھی دور رس اثرات مرتب کرے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی جڑیں انتہائی مضبوط ہیں اور یہ تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ عوامی دلوں کی دھڑکنوں میں بھی رچے بسے ہیں۔ دفاعی تعاون کا یہ معاہدہ اس امر کا غماز ہے کہ دونوں ممالک مشکل اور کٹھن حالات میں ایک دوسرے...
غزہ: اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA) نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور جنگی حالات کے باعث غزہ شہر سے محفوظ مقام تک ہجرت کرنے والے ایک ہی خاندان کو اوسطاً 3 ہزار 180 ڈالر خرچ کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایندھن کی قلت، اقوام متحدہ کی پناہ گاہوں کے لیے سات ماہ سے جاری پابندی، عارضی رہائش کے لیے محدود اور گنجان مقامات اور دو برس سے جاری جنگ کے باعث گھریلو آمدنی کا خاتمہ یہ سب مشکلات بے گھر خاندانوں کے لیے کمر توڑ بن چکی ہیں۔ UNRWA کی جانب سے جاری ایک انفوگرافک کے مطابق ایک خاندان کو عارضی پناہ...
سٹی42: سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی دفاعی معاہدہ کو خطے میں ایک اہم اسٹریٹجک اور انقلابی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب محفوظ ہوگئے ہیں بلکہ دونوں ملک اب اپنی قوتوں اور وسائل کو مجتمع کرکے مشترکہ دفاع کو مؤثر بنانے کے قابل ہو گئے ہیں۔ اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو اسے سعودی عرب پر حملہ تصور کیا جائے گا اور اسی طرح اگر سعودی عرب پر کسی جانب سے حملہ ہوتا ہے تو وہ پاکستان پر حملہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت اور وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی اسٹریٹیجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SMDA) پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ عبدالرحمن راجپوت نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بھائی چارے، سلامتی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ نہ صرف باہمی اعتماد اور دفاعی تعاون کی علامت ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے ثقافتی،...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ تاریخی ہے، یہ معاہدہ راتوں رات طے نہیں پایا اس میں کئی ماہ لگے ہیں، دیگرممالک بھی اس طرح کے معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے سے دونوں ممالک بہت خوش ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ تو ہمیشہ سے موجود تھا، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پابندیوں کے بعد سعودی عرب کی حمایت بڑی اہم تھی، جب آئی ایم ایف کے پروگرام کے لیے بھی ہمیں حمایت کی ضرورت پڑی تو سعودی عرب نے پاکستان کا بھرپور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی)کے سابق صدر اور چیئرمین بزنس مین گروپ ( بی ایم جی) محمد زبیر موتی والا نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اسٹرٹیجک دفاعی باہمی معاہدہ طے پانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس معاہدے کو پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت اور سلامتی پوری امت مسلمہ کا مقدس فریضہ ہے۔انہوں نے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی کابینہ کو اس تاریخی معاہدے پر مبارکباد دی جس...
سکھر کے علاقے روہڑی میں بے زبان جانور کے ساتھ ظلم کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جانور کے ساتھ اس طرح کا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کاؤنسل سکھر سید کمیل شاہ کو فوری طور پر اونٹ کا علاج کرانے کی ہدایت دی۔ کمیل شاہ نے اونٹ کے مالک سے رابطہ کر کے علاج کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کاؤنسل نے مختیارکار کو جانوروں کے ڈاکٹر کے ساتھ جائے وقوعہ بھیج دیا تاکہ زخمی اونٹ کو فوری طبی امداد دی جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ اونٹ کا علاج کر کے...

جامعہ کراچی میں عالمی یوم امراض قلب کی مناسبت سے آگاہی سیمینار کے اختتام پرشیخ الجامعہ پروفیسر خالد محمود عراقی کاشہرکے نامور ماہرین امراض قلب کے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کاکہناہے کہ ملکی حالات کی تیزی سے بدلتی ہوئی رفتار اس بات کا عندیہ دے رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین پارلیمنٹ سے اور کچھ جج عدلیہ سے باہمی مفاد کی خاطر مستعفی ہوسکتے ہیں۔ مسلم لیگ کے رہنما نے کہاکہ یہ صورتحال ملک کو ایک بار پھر سیاسی و آئینی بحران کی طرف لے جا سکتی ہے، پارلیمانی نظام میں قائمہ کمیٹیاں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہ ادارہ پارلیمنٹ کی روح تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موجود ہے تو اسے چاہیے کہ قائمہ کمیٹیوں میں بھی...
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے چچا مرحوم بھتیجے کے آخری لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر عمر شاہ کے چچا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سوشل میڈیا اسٹار کے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عمر کے چچا نے بتایا کہ ’اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، انہیں کوئی طبی مسئلہ نہیں تھا، وہ صرف اپنے معمولات پر عمل کرتے ہوئے سوگیا تھا لیکن رات 2:30 بجے اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی تو ہم اسے ہسپتال لے گئے جہاں وہ صرف تیس منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔‘ https://www.instagram.com/reel/DOsrJm4CPKc/?utm_source=ig_web_copy_link سوشل میڈیا اسٹار کے چچا کے مطابق یہ ان کے اور گھر والوں کے لیے ایک...
بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیشا پٹانی کے گھر فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کے گھر کے باہر اور اداکارہ کے اہل خانہ کیلئے حکام کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری تھی۔ رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں دونوں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ دونوں ملزمان کا بدنام زمانہ گروہ بشنوئی گینگ سے بتایا جارہا ہے جو سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے کیلئے جانا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کی کے واقعے کی ذمہ...
BEIRUT: لبنان کی مزاحتمی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے سعودی عرب سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ تعلقات بہتر کریں اور اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ قائم کریں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کی جانب سے شمالی لبنان پر تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب سے مل کر لڑنے کی اپیل کی ہے۔ نعیم قاسم نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ نئے باب کا آغاز کریں جو تین اصولوں تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور تحفظات دور کرنے، اسرائیل کو دشمن تسلیم کرنے اور ماضی کے اختلافات کو ختم کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی...
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا تاریخ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے ، دونوں ملکوں کی قیادت دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے، ۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سعودی فرمانروا کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف نے 17 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں وفود نے بھی شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب نے تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا اور...
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے رواں سال23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔ بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی۔
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اب یہ پابندی 24 اکتوبر 2025 تک نافذ کر دی ہے۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان سیف اللہ خان نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد کیے گئے اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے فوری بعد پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے سمیت تجارت اور سرحدی آمد و رفت بھی معطل کر دی تھی۔ ترجمان کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صحافی زاہد گشکور ی نے کہا ہے کہ ملک میں جلد ایک بڑی تحریک شروع ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس بار تحریک میں نامور وکلا، ججز، ریٹائرڈ افسران، صحافی اور دیگر اہم طبقات کے افراد شامل ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کی منصوبہ بندی تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور دو اہم استعفوں کے بعد اس کا باضابطہ آغاز کر دیا جائے گا۔ زاہد گشکوری نے دعویٰ کیاکہ اگر یہ تحریک کامیاب ہو گئی تو ملک میں آئندہ سال جون میں عام انتخابات منعقد ہو سکتے ہیں۔ آج ہمارا ملک مالیاتی اداروں کے ناقابل برداشت قرضوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے رواں سال23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی۔
دفتر خارجہ نے واضح کیا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف استعمال نہیں ہو گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رواں ہفتے کے اوائل میں دستخط ہونے والا اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ کسی دوسرے ملک کو دھمکانے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اس معاہدے کو خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ 1960 کی دہائی سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان تعلقات میں کلیدی ستون دفاعی تعاون رہا ہے۔شفقت علی خان کاکہنا تھا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان جمعے کو ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے مستقبل اور چین امریکا تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ، امریکا اور چین میں فریم ورک ڈیل طے پاگئی چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی اور خبر رساں ایجنسی شنہوا نے تصدیق کی کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ ٹک ٹاک کا معاملہ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو فاکس نیوز کو بتایا تھا کہ وہ شی جن پنگ سے ٹک ٹاک اور تجارت دونوں معاملات پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام معاملات...
سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مری کے 3 رہنماؤں کو فورتھ شیڈول میں کس قانون کے تحت ڈالا گیا؟ حکمرانوں کا یہی طرز حکمرانی رہا تو قوم سڑکوں پر ہو گی۔ مری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کے روزگار ختم کر دیے، پیسے بھی نہیں دیے، لوئر ٹوپہ میں عوامی اجتماع پر انتظامیہ نے دہشت گردی کا پرچہ دے دیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جھیکا گلی 150 سال پرانا بازار تھا، حکومت نے نہیں بتایا بازار کیوں گرایا؟ مقصد بتائے بغیر لوگوں کے روزگار اور گھر اب نہیں گرنے دیں گے، انتظامیہ ہماری خود داری پر حملہ کرے گی...
پاکستان میں آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران انٹر نیٹ کی رفتار تیز ہونے کا امکان ہے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو تین نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔وزارت کے حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی، جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا، اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی بلکہ آن لائن خدمات میں رفتار اور معیار میں بھی اضافہ متوقع ہے۔یہ اعلان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس...
افغانستان میں طالبان حکومت نے 8 ماہ سے زیر حراست معمر برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا، جو اب قطر کے ذریعے اپنے ملک روانہ ہو چکے ہیں۔ یہ رہائی قطری حکومت کی ثالثی اور کئی ماہ کی کوششوں کے بعد ممکن ہو سکی۔ برطانوی جوڑا — 76 سالہ باربی رینالڈز اور 80 سالہ پیٹر رینالڈز — رواں برس فروری میں افغانستان میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے اہل خانہ کو ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش لاحق رہی۔ طیارے میں سوار ہونے سے پہلے باربی رینالڈز نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ اگر ممکن ہوا تو ہم دوبارہ افغانستان لوٹیں گے، کیونکہ ہم خود کو افغان سمجھتے ہیں۔ فی الحال...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ (ن )کا آفس اور کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے سمیت دیگر مقدمات میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پانچ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔(جاری ہے) دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کیے گئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ اور وکلاکو دلائل کے لیے طلب کرلیا عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔دوسری جانب دو...
سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات 1960 سے جاری ہیں، موجودہ باہمی تزویراتی دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے لیے خطرہ کے طور پر استعمال نہیں ہو گا، معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا، کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا، یہ دورہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کیا، وزیر اعظم نے سعودی قیادت کے ساتھ تزویراتی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے...
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے جو کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے جبکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دہائیوں پر مشتمل مضبوط شراکت داری کو باضابطہ شکل دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے اور مشترکہ سلامتی کو یقینی بناتا ہے، معاہدے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ملک بھر میں شدید احتجاج کیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس بھر میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے جس کے دوران کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت پیرس سمیت بڑے شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس نے ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسائے، جس کے نتیجے میںسو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے متعدد مقامات پر سڑکیں بند کرنے اور آگ لگانے والے شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لیے طاقت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ کی توشہ خانہ کیس سے متعلق گواہی مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا توشہ خانہ کیس میں سارے گواہان بےبنیاد اور بوگس ہیں، دباؤ میں عمران خان کے خلاف گواہی دے رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو سمیت سارے بےبنیاد کیسز بنائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا چیف جسٹس کو جب خط لکھا جاتا ہے تو وہ اسے پٹیشن بنا کر سنتے ہیں، ہماری درخواست ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی شنوائی کرکے...
پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں: ترجمان دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا تاریخ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سعودی فرمانروا کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف نے 17 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں وفود نے بھی شرکت...
لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ٹرائل کیلیے پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے مقدمات میں غیر حاضر رہنے والے 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جن میں عمران، فائزہ عظمت، عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد شامل ہیں۔ عدالت نے دو ملزمان عبد الرزاق اور صفدر کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم عبد الرزاق اور ملزم صفدر جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں، دونوں ملزمان وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پیش نہیں...
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس میں مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کا اطلاق حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظر ثانی کی جائے گی جبکہ ریویژن کیلیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کیلیے سیفٹی ڈپارٹمنٹ کو بااختیار ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا جس کیلیے عملے اور افسران کی ٹرانسفر بھی کر دی گئی۔ پنجاب میں انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے پر قابل اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز دینے کا اعلان ...
ویب ڈیسک: اُرومچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ان معاہدوں کا تعلق لائیو اسٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی سے ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ یادداشتیں پاکستان میں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر کی بہتری دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی جب کہ ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات بڑھانے اور صنعتی شعبے کو...
جوش انگلس انجری کے باعث تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جوش انگلس نے منگل کو پرتھ میں رننگ سیشن کے بعد پیر میں سوزش کی شکایت کی تھی۔ اسکین کے بعد انجری کی نوعیت دیکھتے ہوئے انہیں دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کردیا گیا۔ جوش انگلس کی جگہ ایلکس کیری کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم، تین اور چار اکتوبر کو کھیلی جائے گی۔

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری کی زیر صدارت اجلاس، بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی طرف سے بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کی نیو ججز لائبریری میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری نے کی ۔(جاری ہے) اجلاس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی خان ، سندھ، پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے رجسٹرارز اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور عدالتی نظام میں...
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کیسز میں غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مقدمات میں 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیسز کی سماعت کی اور غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔عدالت نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں جاری کیے جبکہ ملزم عمران اور فائزہ عظمت کے بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، علاوہ ازیں عدالت نے دو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی۔عبدالرزاق اور صفدر کے خلاف...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور تاریخی قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ The Crown Prince and Prime Minister of the Kingdom of Saudi Arabia H.R.H. Muhammad bin Salman bin Abdulaziz Al Saud and Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif exchange the documents of the Strategic Mutual Defense Agreement (SMDA) in Riyadh.#PMShehbazInKSA… pic.twitter.com/hJSft3GnyG — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 17, 2025 یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان دونوں برادر ممالک کو اس معاہدے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور اس بات پر فخر کرتا ہے...
بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے افراد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ جمعہ کی شب 3:30 بجے کے قریب 33 سالہ اداکارہ کے بریلی میں واقع گھر پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیشا پٹانی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان 17 ستمبر کو اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔ دونوں ملزمان کا تعلق ممتاز بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ سے تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Times Now (@timesnow) اداکارہ کے گھر پر حملے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے باہمی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس معاہدے کو اسلامی دنیا اور پاکستان کے لیے افواجِ پاکستان کا ایک تاریخ ساز تحفہ قرار دیا جو پوری امت مسلمہ کے اتحاد اور کامیابیوں کا راستہ ہموار کرے گا۔ محمد علی درانی نے کہا کہ وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اس دفاعی معاہدے نے پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کو ایک نئی...
نو مئی کے دو مقدمات میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ٹرائل کےلئے پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے مقدمات میں غیر حاضر رہنے والے 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جن میں عمران، فائزہ عظمت، عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد شامل ہیں۔ عدالت نے دو ملزمان عبد الرزاق اور صفدر کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم عبد...
لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ ہوا ہے، تاہم اس طےسے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ وقت کی ضرورت اور خطے کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ یہ واقعی بڑی کامیابی ہے لیکن اس سے پاکستان پر خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے نہ صرف غزہ بلکہ قطر پر بھی حملے کیے ہیں جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے سالگرہ کی...
فیصل آباد میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے حوالے سے حکومت پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ حکومتِ پاکستان اور ڈنمارک کی حکومت کے درمیان "ڈینیڈا سسٹین ایبل انفراسٹرکچر فنانس (ڈی ایس آئی ایف)" کے تحت رعایتی قرض کے پروگرام پر دستخط ہوگئے ہیں جس میں ڈنمارک حکومت فیصل آباد کے مشرقی علاقے میں ویسٹ واٹر ٹریٹنمٹ پلانٹ لگائے گی۔ اس پلانٹ کے ذریعے روزانہ 33 ملین گیلن پانی کو صاف کیا جائے گا۔ اس معاہدے پر سیکرٹری وزارتِ اقتصادی امور محمد حمیر کریم، ڈی ایس آئی ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر ٹینا کلرپ ہاؤسن اور ڈینسکے بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر جیسپرپیٹرسن نے دستخط کئے۔ یہ منصوبہ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہ پاکستان کے ترقیاتی شعبے میں ڈینیڈا کا...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )توشہ خانہ ٹو کیس کے دو اہم گواہوں کے بیانات سامنے آگئے، بانی پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکرٹری کا دباؤ ڈال کر بلغاری جیولری سیٹ کی قدر کم کرانے کا انکشاف ہواہے ، نجی آپریزر نے بھی اعتراف کیا کہ اس نے جان بوجھ کر جیولری سیٹ کی کم قیمت لگائی، نیب حکام نے بتایا کہ جیولری سیٹ کی اصل قیمت ساڑھے سات کروڑ روپے تھی جبکہ اس بانی پی ٹی آئی نے اس کی قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق گواہان میں بانی پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام شاہ ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں، گواہان بانی پی ٹی آئی اور بشری...

پاک سعودہ باہمی دفاعی معاہدہ 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد سب سے بڑی پیشرفت ہے‘ مشاہد حسین سید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)سینئر سیاستدان سید مشاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی دفاعی معاہدہ 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے،پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں تو دونوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔(جاری ہے) ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی پاکستان سے اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے اور پاکستان اس وقت دنیا میں ایک منفرد پوزیشن کا حامل بھی ہے کیونکہ اس کی 5 بڑے دارلحکومتوں ریاض، تہران، بیجنگ، ماسکو اور واشنگٹن میں اہمیت، عزت اور اثر ورسوخ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی...

اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلا ف اپیل، جسٹس طارق محمود جہانگیر ی دیگر وکلا کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلا ف اپیل دائر کرنے کیلئے جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے،دیگر ججز بھی جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ہمراہ ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی ،جسٹس بابر ستار،جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ مزید :
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور اسٹرٹیجک تعاون کے تاریخی معاہدے کو وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان غیر معمولی ہم آہنگی اور شاندار رابطہ کاری کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے دی نیوز کو بتایا کہ اس وقت ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اعتماد اور باہمی یقین کی جو سطح موجود ہے وہ پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملی، اور یہی اتحاد پاکستان کو قومی اہمیت کے بڑے اہداف حاصل کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔ وزیر اعظم کے ایک قریبی معاون کا کہنا تھا کہ دونوں شخصیات کے درمیان ایک منفرد اور ہم آہنگ...

سعودی ولی عہد نے مودی کے جنم دن پر غیرمتوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا: بھارتی تجزیہ نگار
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی پر آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کالم نگار ڈاکٹر برہما چیلانی نے کہا ہے کہ مودی نے سعودی عرب سے جامع اسٹریٹیجک شراکت داری اور تعلقات بڑھانے کے لیے برسوں کوشش کی۔ انہوں نے اپنے ہی ملک کے وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مودی نے سعودی عرب کے کئی چکر لگائے لیکن سعودی ولی عہد نے مودی کے جنم دن پر مودی کو غیر متوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دفاع کا معاہدہ...
جسٹس طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے میں اہم پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری کا سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا امکان، سپریم کورٹ میں جلد اپیل دائر کریں گے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت جسٹس بابر ستار، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن امتیاز سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ پانچوں ججز جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔ واضح رہے کہ 16...

تارکین وطن کی آمد روکنے کےلئے فوج کے استعمال سمیت ہرممکن طریقہ اختیار کریں، امریکی صدر کا برطانوی وزیرِاعظم کو مشورہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے برطانوی وزیرِاعظم کئیر سٹارمر کو ملک میں امیگریشن روکنے کا مشورہ دیا اور کہا ہے کہ ضرورت پڑے تو اس کے لئے فوج استعمال کریں۔ اردو نیوز کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک سے لوگ برطانیہ آ رہے ہیں اور میں نے برطانوی وزیرِاعظم سے کہا کہ ان کی جگہ میں ہوتا تو اسے روک دیتا۔ انہوں نے کہا کہ کہ تارکین وطن کو روکنے کےلئے آپ کو فوج بلانے سمیت ہر ممکن طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔ اس پر برطانوی وزیراعظم نے جواب دیا کہ برطانیہ کا...
ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں جمعے کی صبح ایپل اسٹور کے باہر افراتفری مچ گئی جب خریدار اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد نئے آئی فون 17 کے مختلف ماڈلز خریدنے کے لیے آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر بنائی گئی وائرل ویڈیو میں درجنوں افراد کو اسٹور کے شیشے والے داخلی دروازے کے باہر اس طرح ایک دوسرے پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جیسے کسی بند ڈبے میں ٹھونسے گئے ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں آئی فون کی پروڈکشن نہیں چاہتا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایپل کے سی ای او کو واضح پیغام ایک سرخ قمیض پہنے شخص کو سیکیورٹی اہلکار باہر کھینچتے ہیں اور وہ اہلکار کو مارنے کی کوشش کرتا...

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے،پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں،اسد عمر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے،پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں،بھارت اور اسرائیل ملکر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ لاہور میں انسداددہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے،آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے،موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں،کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے ساتھ بات کئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق: شام اور اسرائیل کے درمیان برسوں کی کشیدگی اور خونریز جھڑپوں کے بعد بالآخر مذاکرات کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے عالمی میڈیا سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ آئندہ چند دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان ایک سیکورٹی معاہدہ طے پانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شام کسی بھی معاہدے میں اپنی فضائی حدود اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اور یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونا لازمی ہے۔شامی صدر الشرع نے مزید بتایا کہ موجودہ مذاکرات کی بنیاد 1974 کے اُس سیکورٹی معاہدے پر ہے جس نے شام اور اسرائیل کے درمیان سرحدی کشیدگی کو وقتی...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو گزشتہ شام مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا ٹیلی فون موصول ہوا۔ مصر کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کو اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی اور اسے شراکت داری، اعتماد اور تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی اور امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران بامعنی ملاقاتوں کا...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز آج دستیاب نہیں، نتیجتاً آج متعدد اہم مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز آج کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ عدالت کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ، جو ٹیکس سے متعلق کیسز کی سماعت کے لیے مقرر تھا، بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر پہلے ہی 16 ستمبر سے 19 ستمبر تک رخصت پر ہیں۔ جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو بھی 16 سے 19 ستمبر تک رخصت پر ہیں۔ اس طرح آج اسلام آباد...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت کی مقدس ذمہ داری پاکستان کے نصیب میں آئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ ایک سعادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے اس تاریخی معاہدے کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کو جاتا ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کے وقار اور عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاک سعودیہ دفاعی...
بین الاقوامی امور کے ماہر حمد حسن العربی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟ وی نیوز کے پروگرام ’سیاست اور صحافت‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احمد حسن العربی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پائے جانے والا معاہدہ ’ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا‘ اور یہ گلوبل جیو پالیٹکس کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ورلڈ آرڈر تبدیل ہورہا ہے اور دنیا طاقت کے ایک مرکز سے ہٹ کر طاقت کے زیادہ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے عزیز بھائی شہزادہ محمد بن سلمان، ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم کی جانب سے پرجوش اور والہانہ استقبال پر بہت متاثر ہوا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی استقبال نے دل جیت لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری آمد پر سعودی شاہی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے والہانہ استقبال حیران کن تھا۔ سعودی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان...

پارلیمینٹرین عوام کے ووٹ لے کر آتے ہیں کیا کسی نے کبھی مسائل کو مدنظر رکھ کر تجاویز دیں: سپریم کورٹ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹیرین عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، کیا آج تک کسی پارلیمنٹیرین نے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویز دی ہیں؟۔ ٹیکس پیئرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پالیسی میکنگ اور ٹیکس کلیکٹر دو مختلف چیزیں ہیں، ٹیکسٹ کلیکٹر ایف بی آر میں سے ہوتے ہیں جو ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں، پالیسی میکنگ پارلیمنٹ کا کام ہے، اگر میں پالیسی میکر ہوں تو میں ماہرین سے پوچھوں گا کہ کیا عوام کو اس کا فائدہ ہے یا نقصان۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے پارلیمنٹیرین عوام کے...
پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ دفاعی معاہدہ پر دستخط کر دیے ہیں۔ جس کے بعد ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور ہوگا۔ اس معاہدہ پر دستخط کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ ریاض گئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی اور پھر معاہدہ پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ پاکستان و سعودی عرب کے درمیان آٹھ دہائیوں پر محیط برادرانہ، اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس معاہدہ کو ''اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے'' (SMDA) کہا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں پر حملہ...
اسلام ٹائمز: سعودیہ بقیہ خلیجی ریاستوں کی طرح اسرائیل کو حقیقی خطرہ قرار دے رہا ہے، یہ دفاعی معاہدہ مشرق وسطیٰ میں تیز رفتار اور غیر متوقع تبدیلیوں کا ایک کثیر جہتی ردعمل ہے۔ قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد امریکی سلامتی کے وعدوں پر عدم اعتماد نے خلیجی ریاستوں کو متبادل اتحاد تلاش کرنے پر مجبور کیا ہے۔ پاکستان کے ساتھ یہ معاہدہ نہ صرف واشنگٹن پر انحصار کا متبادل ہے، بلکہ اسرائیل کو ایک مضبوط پیغام بھی دیتا ہے کہ سعودی عرب ہر ممکن طریقے سے اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔ یہ نتائج عرب اسلامی اتحاد کو مضبوط کرنے سے لے کر خلیج فارس میں امریکی اثر و رسوخ کو کم کرنے تک علاقائی مساوات کو تبدیل...
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو خطے کے لیے نئی جہت قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ بھارت سمیت پورے خطے پر اثر ڈال سکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہا کہ نئی دفاعی صف بندی سامنے نظر آرہی ہے ، دفاعی معاہدہ امریکہ پر خلیجی ریاستوں کے کم ہوتے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے کہا کہ قطر پر اسرائیل کے حملے نے خطے کو ہلا کر رکھ دیا ، خلیجی ریاستوں کا امریکہ پر انحصار کم ہوتا محسوس ہورہا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر امریکی تجزیہ مائیکل کوگلمین نے کہا کہ چین، ترکیے اور اب سعودی...
جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دونوں ممالک کو آگے بڑھ کر اپنی صلاحیت کے مطابق اسلامی دنیا کی قیادت کرنی چاہیے۔ سندھ امن مارچ کے اختتام پر کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی صرف پاکستان کی نہیں امت کی، فلسطین، بیت المقدس کی آزادی اور قربانی دینے والوں کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطین پر قبضے کی بات ہورہی ہے مگر میں نے ایک ہفتے قبل پنڈی کے ایک جلسے میں کہا تھا کہ اسلامی دنیا کے درمیان ایک بلاک ہونا چاہیے، یہ جے یو آئی...
بھارت نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس پیشرفت سے آگاہ تھی۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں، حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
اپنے ایک جاری بیان میں القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ ہم نے شہادت کے جذبے سے سرشار مجاہدین کی ایسی فوج تیار کی ہے جو گھات لگانے اور خاص طور پر تیار کئے گئے دھماکہ خیز مواد سے غزہ کو تمہارے فوجیوں کا قبرستان بنانے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک "حماس" کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کی فوجی اور سیاسی قیادت سے کہتے ہیں کہ غزہ تمہاری بزدل فوج کے لئے آسان شکار نہیں۔ ہمیں تم سے کوئی خوف نہیں، ہم تمہارے فوجیوں کو جہنم پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔ ہم نے شہادت کے جذبے سے سرشار مجاہدین کی ایسی فوج تیار...
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعرات کو وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں ہوا، جس میں ریکو ڈک منصوبے سے متعلق اہم معاہدوں اور مالی وعدوں کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غور کیا اور ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ کے لیے معاہدوں کی حتمی شرائط کی منظوری دے دی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اگر معاہدوں کی حتمی شکل میں کوئی بڑی تبدیلی ضروری ہوئی تو ریکوڈک مائننگ کمپنی کے قانونی اور مالیاتی مشیروں کی تصدیق کے بعد معاملہ دوبارہ ای سی سی کے سامنے لایا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ریکو ڈک منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک...
ذرائع کے مطابق یہودی کارکنوں نے مین ہٹن میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے یہودیت کے خلاف اسرائیل کے نام سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے ریلی کی کال دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل مخالف آرتھوڈوکس یہودیوں کے ایک گروپ نے اگلے ہفتے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی شرکت کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہودی کارکنوں نے مین ہٹن میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے یہودیت کے خلاف اسرائیل کے نام سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے ریلی کی کال دی تھی۔ نیویارک میں سینکڑوں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا نیتن یاہو اور بین گیور...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )مشرقِ وسطیٰ میںبدلتی صورتحال اور اسرائیل کے دوحہ پر حملے کے چند روزبعد ایٹمی طاقت کے حامل واحد اسلامی ملک پاکستان اور اسلامی دنیا کے روحانی مرکزسعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر دنیا کے ماہرین اسے مشرق وسطی میں اہم پیش رفت قراردے رہے ہیں اسرائیل مشرقِ وسطیٰ میں کئی ممالک پر حملہ کر چکا ہے لیکن قطر کے خلاف جارحیت کو اس لیے مختلف قراردیا جارہا ہے کہ قطر نہ صرف امریکا کا اتحادی ہے بلکہ خطے میں واشنگٹن کی مرکزی کمانڈ ”العدید ایئربیس “بھی قطر میں واقع ہے.(جاری ہے) قطری نشریاتی ادارے ”الجزیرہ “کے مطابق واشنگٹن میں مشرق وسطی کے ماہرین کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے ایک اہم اور فیصلہ کن معرکے میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ گروپ بی کے مرحلے کا آخری مقابلہ ہے، جو ابوظبی میں جاری ہے۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کو ترجیح دی کیونکہ یہ میچ ان کی ٹیم کے لیے ناک آؤٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر افغانستان آج کا میچ ہار جاتا ہے تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گا جبکہ جیت کی صورت میں وہ سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس لے کر...
پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ: کیا سعودی عرب کے بعد دیگر عرب ممالک بھی حصہ بنیں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کو بعض مبصرین عرب خطے کے لیے اہم قرار دے رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرقِ وسطی اور جنوبی ایشیا دونوں خطوں میں کشیدگی عروج پر ہے۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی نمائندگی کرتا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں مشترکہ دفاع کیا جائے گا اور کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی۔ گزشتہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق معاہدوں کی منظوری دیدی، 1350 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک بچھانے کیلئے 39 کروڑ ڈالر کی برچ فنانسنگ کا معاہدہ بھی منظور کر لیا گیا۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔ ای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سےپیش کی گئی سمری پر غور کیا جس میں ریکو ڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق حتمی معاہدوں اور مالی وعدوں کی منظوری طلب کی گئی تھی۔وزارت خزانہ کے مطابق اس سے ریکوڈک منصوبے پر کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ای سی سی نے مجوزہ شرائط کی منظوری دے دی اور ہدایت کی کہ اگر...
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق معاہدوں کی منظوری دیدی، 1350 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک بچھانے کیلئے 39 کروڑ ڈالر کی برچ فنانسنگ کا معاہدہ بھی منظور کر لیا گیا۔ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔ ای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سےپیش کی گئی سمری پر غور کیا جس میں ریکو ڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق حتمی معاہدوں اور مالی وعدوں کی منظوری طلب کی گئی تھی۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس سے ریکوڈک منصوبے پر کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ای سی سی نے مجوزہ شرائط کی منظوری دے دی اور ہدایت کی کہ اگر کسی بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض:۔ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے بعد اہم بیان جاری کردیا۔ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے اہم ترین دفاعی معاہدے کی خبر اردو زبان میں بھی پوسٹ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک۔رائٹرز کے مطابق سعودی عرب اور ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے ایک باضابطہ باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس سے عشروں پر محیط سلامتی شراکت داری کو نمایاں طور پر مزید مضبوطی ملی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں...
چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کو ہونے والے سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکٹر F-10 کی سروس روڈ (ایسٹ) کا نام پاکستان کے قومی کھلاڑی ارشد ندیم کے نام پر رکھنے کی تجویز وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے اس اقدام کا مقصد قومی کھلاڑی کی خدمات اور شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنا اور شہر میں کھیلوں کے فروغ کو اجاگر کرنا ہے۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد سروس روڈ کا نیا نام باضابطہ طور پر استعمال میں آئے گا۔ مزید پڑھیں: کھیل سے جنگ...
پاکستان اور سعودی عرب اِسلام کے رشتے میں جُڑے ہوئے دو برادار ملک ہیں اور سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی مشکلات میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ 1998 میں جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تو اُسے شدید بین الاقوامی دباؤ اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے وقت میں سعودی عرب نے کئی سال تک پاکستان کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کیا اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے اربوں ڈالر امداد بھی دی۔ اب جبکہ پاکستان پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اپنی اعلیٰ ترین سطح پر ہیں تو ہر پاکستانی کو ایک اُمید ہے کہ اب سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں اعلان کردہ سرمایہ کاری میں نہ...
چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کو سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں بورڈ کے ممبران اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہری سہولت، اسپتالوں کی بہتری اور انتظامی امور سے متعلق متعدد اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کیے جائیں گے اور قبرستانوں میں اضافی میت بسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو دکھ کی گھڑی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ مزید پڑھیں: شاہ اللہ دتہ میں اسپورٹس انکلیو بنایا جائے گا، چیئرمین سی ڈی اے کیپیٹل اسپتال کے معیار کو بہتر بنانے اور...
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ نے کہا کہ نئے میگا سینٹر گلشنِ اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے، نادرا ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ 2026ء تک کراچی میں تین نئے میگا سینٹر قائم کرے گی تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ عامر علی خان نے جامعہ کراچی میں ایک پروگرام کے دوران کیا۔ انہوں...
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اربوں پاؤنڈ مالیت کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک میں جدید جوہری توانائی کو فروغ دیا جائے گا۔ الجزیرہ کے مطابق یہ معاہدہ "اٹلانٹک پارٹنرشپ فار ایڈوانسڈ نیوکلیئر انرجی" کے نام سے جانا جا رہا ہے جس کا مقصد نئے ری ایکٹرز کی تعمیر کو تیز کرنا اور توانائی کے بڑے صارف شعبوں، خصوصاً مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز، کو کم کاربن اور قابلِ بھروسہ بجلی فراہم کرنا ہے۔ اس معاہدے کے تحت برطانیہ کی سب سے بڑی توانائی کمپنی ’سینٹریکا‘ کے ساتھ امریکی ادارے ایکس انرجی مل کر شمال مشرقی انگلینڈ کے شہر ہارٹلی پول میں 12 جدید ماڈیولر ری ایکٹرز تعمیر کرے گی۔ یہ منصوبہ 15 لاکھ گھروں کو بجلی...
چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریوں کو قبر کی کھدائی اور میت بس کے چارجز سے ریلیف دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قبرستانوں میں اضافی میت بسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو دکھ کی گھڑی میں سہولت میسر ہو۔ مزید پڑھیں: قائداعظم یونیورسٹی کی ملکیتی زمین کتنی، سی ڈی اے نے بالآخر تصدیق کردی چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ یہ سہولت تمام قبرستانوں میں فوری طور پر فراہم کی جائے اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو دکھ اور پریشانی...
ونڈسر کیسل میں ایک رسمی ریاستی استقبالیہ تقریب کے دوران برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی بیگم ملکہ کمیلا اور برطانوی ولی عہد کی اہلیہ شہزادی کیٹ کے درمیان ایک لمحہ ایسا بھی آیا جسے شاہی خاندان کے مداحوں نے ’کچھ عجیب‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادی کیٹ کا نیا گھر، ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ لمحہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر بدھ کو شاہی خاندان سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ مستقبل کے ممکنہ بادشاہ ولیم اور مستقبل کی ملکہ کیٹ نے ونڈسر کیسل کے میدان میں صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا خیرمقدم کیا۔ بعد...
سٹی 42 : ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان کردی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی خصوصی مہم شروع کر دی۔ اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مہم 17 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران ٹریفک دفاتر اور موبائل وینز پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، بطور سرکاری ملازم احتساب کا آغاز سب سے پہلے خود سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 26 ستمبر کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے...

پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کودونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔(جاری ہے) جمعرات کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ رب العزت کے سائے میں مشترکہ دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ہوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو دونوں برادر ممالک کی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ دشمن کے خلاف متحد اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ردعمل میں کہا کہ رب العزت کے سائے میں، ان شاء اللہ، پوری امت مسلمہ دشمن کے مقابل ایک صف میں کھڑی ہوگی۔ پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد!” وزیراعظم کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ یہ تاریخی معاہدہ اس وقت منظر عام پر آیا جب وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے...
امریکی ٹی وی نےپاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والے دفاعی معاہدے کو ریاض کا امریکا کی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دے دیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ طے پایا اور گزشتہ روز باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی خصوصی رپورٹ میں اس معاہدے کو سعودی عرب کے امریکی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دیا ۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بدھ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ صرف دو...
اپنے ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اپنی قومی سلامتی کیساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کھسیانی بلی گھمبا نوچے والی مثال اپناتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والی اس پیشرفت سے پہلے سے ہی آگاہ تھی۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ انہوں نے...
پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( میں جمعرات کو 1700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ تقریبا ایک لاکھ 58 ہزار کی تاریخی بلند ترین سطح کے قریب بند ہوا۔بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1775 پوائنٹس (1.14 فیصد) بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 953 پوائنٹس پر بند ہوا، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب نے ایک تاریخی باہمی دفاعی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کسی بھی ریاست کے خلاف جارحیت کو دونوں...
توشہ خانہ ٹو کیس میں دو اہم گواہان — صہیب عباسی اور انعام اللہ شاہ — کے بیانات نے کیس کو نیا رخ دے دیا ہے۔ دونوں نے عدالت کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے، جن میں کئی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جیولری سیٹ کی قیمت کم کرانے کا اعتراف وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی، جو ایک پرائیویٹ اپریزر ہیں، نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بلگری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگائی۔ ان کے مطابق، انہیں دباؤ کے تحت ایسا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ انعام اللہ شاہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر قیمت کم نہ کی گئی تو انہیں سرکاری اداروں سے بلیک لسٹ کروا دیا جائے گا۔ صہیب عباسی کا کہنا تھا...