ضلع کرم میں پی پی کے متعدد عہدیداران ایم ڈبلیو ایم میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
تحصیل چیئرمین مولانا مزمل حسین فصیح، ضلعی صدر مولانا سید معین الحسینی، اور نائب صدر سید سرفراز علی شاہ نے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی کا روایتی گلوبند پہنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل پاراچنار سے تعلق رکھنے والے متعدد عہدیداران نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں طاہر حسین، یوسف حسین، ممتاز علی، حاجی زمان بنگش اور ذوالفقار علی بھٹو اپنے رفقاء سمیت شامل ہیں۔ یہ شمولیتی تقریب مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی دفتر پاراچنار میں منعقد ہوئی، جس میں تحصیل چیئرمین مولانا مزمل حسین فصیح، ضلعی صدر مولانا سید معین الحسینی، اور نائب صدر سید سرفراز علی شاہ نے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی کا روایتی گلوبند پہنایا۔
اس موقع پر مولانا مزمل حسین فصیح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی آواز اور محروم طبقے کی امید ہے، جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالموں کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ نئے شامل ہونے والے افراد نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کی فکر و جدوجہد سے متاثر ہو کر شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 3 شہید
پہلوان گوٹھ میں دہشتگردوں نے عزاخانہ سکینہ کے ساتھ دکان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 3 شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دہشتگردوں نے عزاخانہ سکینہ کے ساتھ دکان پر فائرنگ کی دی، جس کے نتیجے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے علی وارث اور مظہر عباس سمیت تین شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ شہید افراد کو جناح اسپتال اور زخمیوں کو آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا۔