بھارت میں جہاز کی پرواز کے دوران مسلمان مسافر پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ شخص غائب ہوگیا تھا، جس کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

وائرل ویڈیو کے مطابق ممبئی سے کولکتہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کو پینک اٹیک (شدید گھبراہٹ) ہوا تھا، اس دوران اسے دوسرے مسافر نے تھپڑ مارا۔ اس واقعے کے بعد وہ شخص لاپتہ ہوگیا تھا، جسے اب ریاست آسام کے ضلع برپیٹا کے ریلوے اسٹیشن سے بازیاب کرلیا گیا ہے۔

تشدد کے شکار 32 سالہ حسین احمد مجمدار کا تعلق آسام کے ضلع کاچر سے ہے، جس کا صدر مقام سلچر ہے۔ وہ جمعرات کو ممبئی سے کولکتہ کےلیے انڈیگو کی پرواز 6E-138 پر سوار ہوا اور اگلے دن وہاں سے سلچر کےلیے مزید سفر کرنا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ایئر انڈیا کی فلائٹ میں مسلمان مسافر کے ساتھ بدسلوکی: تشدد کی ویڈیو وائرل

پرواز کے دوران حسین کو اچانک پینک اٹیک ہوا، جس پر ایئر ہوسٹس نے ان کی مدد کرنا شروع کی۔ جب وہ جہاز کے اندر راہداری سے گزر رہے تھے تو ایک دوسرے مسافر نے اسے تھپڑ مار دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دوسرے مسافر کو حسین احمد پر ہاتھ اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، اور جب تشدد کرنے والے سے پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ حسین ’’اس کے لیے مسئلہ بن رہا تھا۔‘‘

کولکتہ پہنچنے پر تشدد کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کیا گیا، تاہم بعد میں اسے رہا کردیا گیا۔ دوسری جانب، حسین احمد بھی ایئرپورٹ سے نکل گیا اور کسی کو اطلاع دیے بغیر غائب ہوگیا۔

ممبئی کے ایک ہوٹل میں ملازمت کرنے والا حسین اس روٹ پر پہلے بھی سفر کرچکا ہے۔ حسین کے اہلِ خانہ اس واقعے سے لاعلم تھے، اور جمعے کو اسے لینے سلچر ایئرپورٹ پہنچے، مگر وہ وہاں نہ پہنچا۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد اہل خانہ نے حسین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کا فون بھی بند ملا۔

حسین کے والد عبدالمنان مجمدار کے مطابق ان کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ جمعے کو کولکتہ سے سلچر کی پرواز پر سوار نہیں ہوا اور نہ ہی ہفتے کو ایئرپورٹ سے کسی دوسری پرواز پر روانہ ہوا۔ بعد ازاں پولیس کو اطلاع ملی کہ حسین آسام کے برپیٹا ریلوے اسٹیشن پر موجود ہے، جہاں سے اسے بازیاب کیا گیا۔

ایک پولیس اہلکار کے مطابق حسین جسمانی طور پر کمزور اور طبیعت میں ناساز لگ رہا تھا، اور اب اسے گھر واپس لایا جارہا ہے۔

دوسری جانب انڈیگو ایئرلائن نے واقعے پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے تھپڑ مارنے والے مسافر پر اپنی تمام پروازوں میں سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں