پاکستان کے باصلاحیت طلبہ پر مشتمل 21 رکنی وفد نے حال ہی میں ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقدہ استنبول یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (IUMUN) میں شرکت کی، جو ترکیہ کا سب سے بڑا اور نمایاں تقریری مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔

اس بین الاقوامی ایونٹ میں بے ویو اکیڈمی، کراچی گرامر اسکول، لاہور گرامر اسکول، نکسر کالج اور دی سیڈر اسکول کے طلبہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

اس بین الاقوامی مقابلے میں پاکستانی وفد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 میں سے 4 کمیٹیوں میں ایوارڈز حاصل کیے۔ احمد نسیم کھرل اور یحییٰ جمالی نے آؤٹ اسٹینڈنگ ڈپلومیسی ایوارڈ اپنے نام کیا، جبکہ آئیلا طارق، منتہٰی کامران اور وانیا عمیر کو ان کی عمدہ کارکردگی پر آنریبل مینشن سے نوازا گیا۔

مقابلے میں 19 سے زائد ممالک کے 700 سے زیادہ طلبہ نے شرکت کی، جن میں ترکیہ کے مختلف شہروں سے آنے والے طلبہ بھی شامل تھے۔ پاکستانی وفد میں شامل زیادہ ترطلبہ کم عمر تھے، تاہم انہوں نے کالج اور یونیورسٹی سطح کے طلبہ کے ساتھ بھرپور انداز میں مقابلہ کیا۔تین دنوں پر مشتمل اس علمی و سفارتی مقابلے میں 10 مختلف کمیٹیوں میں سخت مباحثے ہوئے۔

استنبول یونیورسٹی کی میزبانی میں ہونے والا یہ مقابلہ یورپ کے سب سے بڑے تقریری مقابلوں میں شمار ہوتا ہے۔ 1453 میں قائم ہونے والی یہ یونیورسٹی 57 مختلف شعبہ جات اور 143 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 10,000 طلبہ پر مشتمل ہے۔ اس کے نمایاں سابق طلبہ میں ترکی کے سابق صدر جناب عبداللہ گل اور سابق وزیر خارجہ جناب تران گنیس شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اورکزئی: شیخان ڈگری کالج کی عمارت مکمل ہونے کے باوجود تدریسی عمل شروع نہ ہوسکا، طلبہ پریشان

قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقے شیخان میں قائم ڈگری کالج کا تعمیراتی کام 2022 میں مکمل ہونے کے باوجود تاحال تعلیمی سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکیں۔ کالج میں تدریسی عملہ تعینات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے سینکڑوں طلبا و طالبات شدید تعلیمی مسائل کا شکار ہیں۔

میٹرک کے بعد نوجوانوں کو مجبوراً کوہاٹ، پشاور یا دیگر دور دراز اضلاع کا رخ کرنا پڑتا ہے، جو ان کے والدین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور سفری مشکلات بھی پیدا کرتا ہے۔

اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر تدریسی عملے کی تعیناتی اور کالج کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طلبہ اپنے ہی علاقے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ مزید جانیے ملک عامر اورکزئی کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اورکزئی تعلیمی سرگرمیاں ڈگری کالج شیخان عمارت مکمل قبائلی ضلع وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ پر حملہ عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہے، ابراہیم مراد
  • معروف امریکی یونیورسٹی پاکستان میں کیمپس کھولنے کے لیے تیار
  • نیلم ویلی میں جشنِ آزادی 2025ء کی تقاریب کا شاندار آغاز
  • اورکزئی: شیخان ڈگری کالج کی عمارت مکمل ہونے کے باوجود تدریسی عمل شروع نہ ہوسکا، طلبہ پریشان
  • نیلم ویلی میں معرکۂ حق اور جشنِ آزادی 2025 کی تقاریب کا شاندار آغاز
  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا جعلی مقابلہ، مقامی لوگوں نے امیت شاہ کا دعویٰ مسترد کردیا
  • شہر بھر میں مشہور کراچی کا خوبصورت اسکول
  • سولر پینل کتنے درجہ حرارت پر زیادہ بجلی بناتا ہے؟
  • پاکستانی طالبعلم کی عالمی کامیابی، بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا