2025-08-04@11:26:41 GMT
تلاش کی گنتی: 71

«پولیس شہداء»:

    پنجاب بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا جس کا مقصد پولیس کے ان بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت اور عوام کے امن و امان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہر سال 4 اگست کو یومِ شہداء پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے اس موقع پر پنجاب کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں جن میں آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی جبکہ شہداء کے اہلخانہ، شہریوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی تقریبات میں شہداء کی یادگاروں پر شمعیں روشن کی گئیں اور ان...
    پنجاب بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جہاں مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں پولیس کے ان عظیم شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جنہوں نے وطن کی سلامتی، امن اور ریاستی عملداری کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ شہدائے پولیس ہمیں اُن بہادر افسروں اور جوانوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور قوم ان کی قربانیوں کو کبھی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز - فوٹو: فائل وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی یوم شہدائے پولیس پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے بیٹے شہید کروادیے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا۔مریم...
    — فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یوم شہدائے سندھ پولیس پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے۔مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قیام امن کے لیے سندھ پولیس کے اہلکار اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ1971ء سے اب تک سندھ پولیس کے 2 ہزار 549 اہلکار شہید ہو چکے ہیں، شہداء میں 4 ایس پی، 1 اے ایس پی اور 22 ڈی ایس پی بھی شامل ہیں۔وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے، صوبائی حکومت نے پولیس شہداء پیکج اور مراعات میں اضافہ کیا ہے، شہید اہلکاروں کے ورثا کو 60...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔یوم شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان ماو?ں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دیئے اور...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں، اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔پنجاب بھر میں یوم شہدا پولیس منایاگیا، مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں پولیس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، بہادرپولیس افسران اور جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یومِ شہداءِ پولیس کے موقع پر پیغام,آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں. آج کے دن ہم اپنے شہداء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں. دہشتگردی کی جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا اور بطور فرنٹ لائن دفاعی...
    ویب ڈیسک:صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں، اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔  پنجاب بھر میں آج یوم شہدا پولیس منایا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں پولیس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔   یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، بہادرپولیس افسران اور جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قومی کرکٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر  انہوں نے کہا کہ پولیس...
    لاہور: ملک بھر کی طرح پنجاب بھر میں بھی یومِ شہداء پولیس 4 اگست کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پنجاب پولیس کے عظیم سپوت ہمارے ہیرو ہیں، جنہیں پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ “اپنے لختِ جگر وطن پر قربان کرنے والی ماؤں کو بھی میرا سلام ہے، جنہوں نے اس قوم کو ایسے عظیم بیٹے دیے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب پولیس کے 1700 سے زائد بہادر افسران...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیس کے بہادر افسر و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، پولیس کے جوان ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں، آج کے دن ہم اپنے شہدا ء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے...
    سٹی 42: پنجاب بھر میں یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شمعیں روشن کرکے یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیاگیا،آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسروں نے تقریبات میں شرکت کی ،شہداء پولیس کے اہل خانہ، سول سوسائٹی، شہریوں کی بھی کثیر تعداد شریک تھی شہداپولیس کی یادگاروں،مختلف مقامات پرشمعیں روشن کرکےخراج عقیدت پیش پیش کیا گیا ، ملک بھرمیں4اگست یوم شہداءپولیس کےطورپرمنایاجاتاہے، کوہستان؛ برف پوش پہاڑوں سے 28 سال قبل گمشدہ ہونیوالی لاش صحیح حالت میں برآمد آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہداءپولیس کی لازوال قربانیوں کوہمیشہ یادرکھاجائیگا،شہداءپولیس جرات وبہادری اورملک وقوم سےوفاکےپیکرہیں ،شہداءپولیس کی فیملیزکی فلاح وبہبود،ویلفیئرکاخیال رکھاجارہاہے۔ 
    کراچی: سندھ پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں ایک خصوصی ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ 5 کلومیٹر طویل ریس "بورن ٹو رن پاکستان" کے زیر اہتمام شہر کے معروف مقام "دو دریا" پر منعقد کی گئی، جس میں خواتین اور مردوں سمیت تقریباً ایک ہزار افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ریس کے شرکاء نے نہ صرف اپنی فزیکل فٹنس کا مظاہرہ کیا بلکہ سندھ پولیس کے ان بہادر شہداء کو یاد کیا جنہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ منتظمین کے مطابق ریس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں...
    فائل فوٹو راولپنڈی میں پولیس نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔پولیس کے مطابق ملزمان سے پیوندکاری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے غیرملکی شہریوں کو گردے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس پہنچی تو ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا پایا گیا۔ پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا نیٹ ورک بےنقابپنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق شیخوپورہ سے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب سے برآمد ہونے والی میاں بیوی کی لاشوں میں سے مقتول نوجوان ساجد کے ورثاء نے اس کی میت سرد خانے سے وصول کر لی۔نوجوان ساجد کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی جس کے بعد اسے محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق ساجد کی اہلیہ کی میت وصولی کے لیے تاحال لواحقین نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کیکراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے...
    کراچی میں چائنہ پورٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی، جہاں اس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار افراد میں ثناء آصف کا بھائی وقاص اور دیگر افراد شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مقتول ساجد کا والد کراچی پہنچ گیا ہے جس کا بیان پولیس نے ریکارڈ کر لیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق مقتول ساجد کے والد عارف مسیح نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا ہے۔ کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کیکراچی میں بوٹ بیسن...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز وکیل ایمان مزاری نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی سے 72 طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں تھانہ سیکریٹریٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ سے آئے طلباء گرفتار ہیں۔ایمان مزاری نے کہا کہ ہم وائس چانسلر کے پاس ملاقات کے لیے جارہے ہیں تاکہ معاملات حل ہوسکیں۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹلز سے سیکڑوں طلباء گرفتارذرائع کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے 55 سے 60 طلباء کو گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا ہے۔ واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ہاسٹل انتظامیہ اور پولیس نے علی الصبح ہاسٹلز پر چھاپہ مار کر ہاسٹل...
    فائل فوٹو قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ہاسٹل انتظامیہ اور پولیس نے علی الصبح ہاسٹلز پر چھاپہ مار کر ہاسٹل نمبر 6، 8، 9 اور 11 کو مکمل خالی کرا لیا۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے 55 سے 60 طلباء کو گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا ہے۔ دوسری جانب قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے طلباء کی گرفتاری کے معاملے پر پولیس نے مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی نے طلباء کو ہاسٹل 21 جولائی تک خالی کرنے کے احکامات دیے تھے۔ادھر یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران ہاسٹل بند کرنے کا کہا تھا، 13 جولائی 2025 سے ہاسٹلز کی عارضی بندش کا فیصلہ کیا تھا۔ ہاسٹلز...
    کراچی میں کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب فائرنگ سے ہلاک لڑکی ثناء کے بھائی کو گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ثناء کے اغوا کا مقدمہ بھائی نے درج کروایا تھا جس میں ساجد کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ثناء اور ساجد کے قتل میں کسی قریبی عزیز کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ثناء کے بھائی وقاص نے گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے علی میں 17 جولائی کو ثناء کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا جس میں ساجد سمیت دیگر چار افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ نوشہرو فیروز: لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا بیان سامنے آگیا ایم ایس ڈاکٹر رفیق کا کہنا ہے کہ رشتے داروں نے...
    ذرائع کے مطابق پولیس نے عطا اللہ بندیالوی کو جماعتی وکیل بلال ایڈوکیٹ کی گاڑی سے اتار کر اپنی گاڑی میں منتقل کر لیا اور کہا کہ عطا اللہ بندیالوی پر ایف آئی آرز درج ہیں، ہم آپ کو تفصیلات واٹس ایپ پر بھیج دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اشاعت توحید و السنہ پنجاب کے رہنماء اور یزید ملعون کے وکیلوں کے سرخیل مولوی عطاء اللہ بندیالوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اشاعت توحید و السنہ کے ذرائع کے مطابق سرگودہا میں جمعہ کی نماز کے بعد عطاء اللہ بندیالوی حسبِ معمول مہمان خانے میں موجود تھے کہ چند پولیس اہلکار وہاں آئے، ابتدائی گفتگو کے بعد عطاء اللہ بندیالوی نے مقامی ایم این اے اور جماعتی وکیل بلال ایڈووکیٹ...
    ---فائل فوٹو  اسلام آباد میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پولیس نے چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ٹک ٹاکر ملزم عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس چالان میں ثناء یوسف کی والدہ، پھوپھی اور دیگر گواہوں کے بیانات بھی شامل ہیں۔ ثناء یوسف قتل کیس: فیڈرل پراسیکیوٹر نے 2 رکنی پراسیکیوٹر ٹیم تشکیل دے دیفیڈرل پراسیکیوٹر کی جانب سے ثناء یوسف قتل کیس میں 2 رکنی پراسیکیوٹر ٹیم مقرر کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ملزم عمر حیات کے 164 کے اعترافی بیان کا چالان بھی موجود ہے۔پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم چالان کی...
    حاشر احسن : ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان پولیس نےپراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیاجہاں پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم چالان کی سکروٹنی کرے گی۔چالان کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کیا جائیگاجس کے بعدمتعلقہ جج کی عدالت میں کیس کا ٹرائل شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے چالان میں عمر حیات کو ثنایوسف کا قاتل قرار دیدیاہے،چالان میں ملزم کے اعترافی بیان کو بھی شامل کیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان تیار کرکےپو لیس نےپراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیاہے ، چالان میں ملزم کے اعترافی بیان کو بھی شامل کیا گیاہے ،پراسیکیوشن کی دورکنی ٹیم چالان کی سکروٹنی کرے گی جو راجہ نوید کیانی...
    وزیراعلٰی نے کہا کہ کشمیر پر انگریزوں کی بالادستی کی حکمرانی تھی، کتنی شرم کی بات ہے کہ برطانوی راج کے خلاف ہر طرح سے لڑنے والے سچے ہیروز کو آج صرف اسلئے ولن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے کیوں کہ وہ مسلمان تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پولیس نے آج وادی کشمیر میں حکمران جماعت نیشنل کانفرنس اور اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تاکہ انہیں 13 جولائی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار شہداء کی طرف جانے سے روکا جا سکے، جبکہ شہر کے ڈاون ٹاؤن حصے میں تاریخی قبرستان کی طرف جانے والی سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ این سی، پی ڈی پی اور پیپلز کانفرنس...
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں یونیفارمڈ پولیس رسک الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی کابینہ کے 13 جون کے فیصلے کی روشنی میں محکمۂ خزانہ نے پشاور سے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کانسٹیبل سے انسپکٹر تک یونیفارمڈ پولیس اہلکاروں کے رسک الاونس میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق کانسٹیبل 7 اسکیل کو پہلے 7400 روپے ملتے تھے، اب 11400 روپے ملیں گے، ہیڈ کانسٹیبل کو 8100 کی بجائے 12700 روپے ملیں گے۔اے ایس آئی کا رسک الاؤنس 8700 روپے سے بڑھ کر 15700 روپے ہو گیا، سب انسپکٹر کا رسک الاؤنس 10300 سے بڑھا کر 16300 کر دیا گیا، اسی طرح انسپکٹر کو 12700 روپے کی بجائے اب 17300 روپے...
    ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں براول دیر بالا بین درہ میں مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) براول کے سابق امیر مفتی حبیب اللہ حقانی جاں بحق اور ان کی  بیوی شدید زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جعمیت علماء اسلام کے مفتی حبیب اللہ حقانی نے جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے قومی...
    شیعہ رہنماؤں بشمول جعفریہ الائنس کے رہنما شبر، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق جعفری اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے بھرپور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف قابلِ افسوس ہیں بلکہ پاکستان کے آئین میں دیئے گئے بنیادی انسانی، مذہبی اور شہری حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی جامعہ اردو (عبدالحق کیمپس کراچی) میں طلباء کی جانب سے امام حسینؑ کی عظیم قربانی یاد میں لگائی گئی سبیل پر پولیس کی جانب سے حملہ اور پرامن عزادار طلباء پر تشدد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کی شیعہ رہنماؤں بشمول جعفریہ الائنس کے رہنما سید شبر رضا، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق...
    پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے اڈانچی میں مسلح افراد نے عطاء مینگل پر فائرنگ کی، جس میں وہ موقع پر ہلاک، جبکہ اسکا بیٹا مطیع مینگل زخمی ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شفیق مینگل کا بھائی اور سابق نگران وزیراعلیٰ نصیر مینگل کا بیٹا عطاء الرحمان مینگل ہلاک، جبکہ عطاء مینگل کا بیٹا مطیع الرحمان مینگل زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ وڈھ میں اڈانچی کے مقام پر ہوا ہے۔ شفیق مینگل کے بھائی کی موت پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پر دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا۔ واضح رہے کہ شفیق مینگل جھالاوان عوامی پینل کے...
    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں عدالت نے ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار ملزم عمر حیات کو علاقہ مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کو 2...
    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر بھکر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا، عدالت نے تفتیشی افسر کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، تھانہ سمبل پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے شناخت پریڈ کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے فاضل عدالت نے ملزم کو دو ہفتوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ پیشی پر متعلقہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل ملزم عمر...
    — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی اپنے قاتل سے ہونے والی آخری گفتگو سامنے آگئی، جو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی مارنے سے قبل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق 22 سالہ ٹک ٹاکر عمر حیات عرف کاکا ثناء یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، جس کےلیے وہ بار بار رابطہ کر رہا تھا لیکن ثناء یوسف کے انکار پر طیش میں آکر اسے گولی مار دی۔عینی شاہدین کے بیانات اور مختلف قریبی ذرائع کے مطابق آخری ملاقات کے دوران ثناء یوسف اس صورت حال کو یہ کہتے ہوئے سنبھالنے کی کوشش کر رہی تھی کہ ’تمہیں غصہ آرہا ہے، یہاں سے چلے جاؤ، یہاں سی سی ٹی وی کیمرے موجود...
     پولیس نے گزشتہ روز قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر  ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم  ٹک ٹاکر  ثناء یوسف کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کی شناخت  عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور  وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاکر  ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا...
    اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے تکنیکی آلات اور سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا اورآلہ قتل بھی برآمد کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے،رات گئے اسے گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کا ٹک ٹاکر کے ساتھ رابطہ تھا،ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ ذاتی رنجش بتائی ہے، پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Post Views: 5
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کر لی‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی بتایا جاتا ہے کہ تھانہ باہلک کے علاقہ کے رہائشی 24سالہ عبدالحکیم کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اس نے کمرے میں جا کر سینے میں گولی مار لی‘ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔(جاری ہے) اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ...
    پولیس کے مطابق حسنین بوسن 26 مئی کو معمول کے مطابق شام کی واک کیلئے گھر سے نکلے تھے، لیکن واپس نہ آئے۔ انکے اغوا کی ایف آئی آر اسی روز درج کی گئی تھی۔ ملک حسنین بوسن سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کے قریبی عزیز تھے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعہ کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی شخصیت ملک حسنین بوسن کی لاش اغوا کے 2 دن بعد تھانہ الپہ کے علاقے طاہر پور راجباہ سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جبکہ جسم پر واضح تشدد کے نشانات...
    نوشہرو فیروز کی عدالت نے مظاہرین کی میتوں سے متعلق عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سماعت کے دوران سیشن جج نوشہروفیروز نے کہا ہے کہ پولیس نے جاں بحق مظاہرین کی میتیں ورثاء کے حوالے کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ سیشن جج نوشہرو فیروز  کا کہنا ہے کہ عدالت کا واضح حکم تھا لاش ورثاء کو دیں یا کسی این جی او کی معرفت تدفین کی جائے ، ایس ایس پی نوشہرو فیروز 29  تاریخ تک جواب جمع کروائیں۔
    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد لائیں گے تو پکا کام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ کو ان کی بے عزتی قرار دیدیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کے خطوط کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنے کی کوشش توہین آمیز ہے۔ اس کے علاوہ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد...
    پولیس کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم پانچ طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خضدار میں زیر پوائنٹ کے مقام پر اس وقت ہوا، جب آرمی پبلک اسکول کی بس گزر رہی تھی۔ دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم پانچ طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ طبی امداد فراہم کرنے والے ادارے اور ایمبولنسز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا...
     راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے پولیس شہداء کے ورثاء کے لیے خصوصی مالی پیکج کی منظوری دے دی  اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں 14 پولیس شہداء کے لیے مالی گرانٹس اور گھروں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔لاہور کے شہید اے ایس آئی کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے اور 7 مرلہ مکان دیا جائے گا,شہید ٹریفک وارڈن عبدالقدیر کے خاندان کو 1 کروڑ روپے اور 5 مرلہ گھر فراہم کیا جائے گا.اس کے علاوہ کانسٹیبل اختر رسول کے ورثاء کو 30 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی اور دیگر ٹریفک وارڈنز کے اہل خانہ کو بھی 30 لاکھ روپے کی گرانٹس دی جائیں گی۔وزیر...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے سندر میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق سندر کے رہائشی عثمان نے ایشاء نامی لڑکی سے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی تاہم بعد میں دونوں کے درمیان جھگڑا رہنے لگا۔ نوجوان نے مبینہ گولی مار کر خودکشی کرلی کراچی میمن گوٹھ تھانے کی حدود بچل باغ اسماعیل شاہ... پولیس  نے بتایا کہ عثمان نے دلبرداشتہ ہو کر پہلے ایشاء کو گولیاں ماریں، پھر خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ ایشاء کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والی پستول قبضے میں لے کر لاش پوسٹ...
    لاہور: لاہور کے علاقے سندر میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق عثمان نامی شخص نے ایک سال قبل ایشاء نامی خاتون سے شادی کی تھی۔ عثمان نے پہلے ایشاء پر چار گولیاں چلائیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، بعد ازاں اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ فائرنگ اور چیخ و پکار کی آواز سن کر محلہ داروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سندر اسد اقبال، انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر پاشا عمران اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایشاء کو شدید زخمی حالت میں...
    کراچی: مدرسے میں طلباء کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔   ابراہیم حیدری پولیس نے النور اکیڈمی الیاس گوٹھ کے قریب خفیہ کارروائی کی، ملزم خان محمد طلباء کو ناصرف بدفعلی کا نشانہ بناتا بلکہ بلیک میل کرتا اور خاموش رہنے پر بھی مجبور کرتا تھا۔  پولیس کے مطابق  گرفتار ملزم منصوبہ بندی کرکے طلبہ کو مذہبی تعلیم اور شفقت کا لالچ دے کر بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا، ملزم خان محمد کی غیر اخلاقی کارروائیاں کئی دنوں سے جاری تھیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
    ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں کلین اپ آپریشن  کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے...
    راولپنڈی کے سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر نصیرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی اور نوجوانوں، خصوصاً طلباء کو آئس فراہم کرنے والے دو بڑے منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان سے 4 کلو سے زائد آئس برآمد کی، گرفتار ملزمان کی شناخت نوید اور اشتیاق کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور ایئرپورٹ سے 980 گرام آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو آئس سپلائی کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزم نوید سے 3 کلو 100 گرام آئس جبکہ ملزم اشتیاق سے 1 کلو 80 گرام آئس برآمد کی۔ دونوں ملزمان سے...
     ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور اور کرک میں مختلف مقامات پر خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہید ہونے والے ایف سی اہلکار سمیت 3 پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ لکڑی کی اسٹک چبانا دماغی صحت کیلئے فائدہ مند قرار    وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، شہداء قوم کا...
    — فائل فوٹو انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کراچی ایئر پورٹ خود کش دھماکا کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آور شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ خود کش حملہ آور کے ساتھ حب سے کراچی میں داخل ہوئی تھی۔ کراچی: چینی باشندوں پر حملہ کیس، پولیس کا چالان عدالت میں جمعکراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کے کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔ یاد رہے کہ 6 اکتوبر 2024ء کو کراچی میں ایئر پورٹ کے...
    گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اﷲ پر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کے مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ سدرہ گل نواز نے رانا ثناء اﷲ کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اکتوبر 2020 ء میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق جناح سٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا جلسہ تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق رانا ثناء نے سٹیڈیم کے باہر پولیس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کو پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں بری کردیا گیا۔ گوجرانوالہ میں مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کیخلاف پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل ملزم کے ملوث ہونے کے بارے میں ثبوت پیش نہ کرسکا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کے بعد وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کو مقدمہ سے بری کردیا۔ پولیس نے پی ڈی ایم جلسہ کے موقع پر رانا ثناء االلہ کیخلاف اکتوبر 2020ء میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا تھا، پی ٹی آئی دور حکومت میں بنائے گئے مقدمے میں پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام تھا۔
    لاہور: پنجاب پولیس نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے شہداء کے اہلخانہ کی دیکھ بھال کے عزم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صوبہ بھر میں رمضان پیکج کی تقسیم مکمل کر لی۔   پولیس ترجمان کے مطابق، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبے بھر میں شہداء پولیس کے گھروں کی دہلیز پر رمضان پیکج پہنچایا گیا۔   اس موقع پر سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس پیز سمیت سینئر پولیس افسران نے شہداء کے گھروں کا دورہ کیا، اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں پھول اور مٹھائی بھی پیش کی۔   سینئر پولیس افسران نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو...
     جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے نائب مہتمم مولانا حامد الحق سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا عبد الحق ثانی نے پڑھائی، جس میں افغان قونصلر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنازے کے موقع پر دارالعلوم حقانیہ اور اس کے گرد و نواح میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ داخلی راستوں پر سکینرز نصب کیے گئے تھے علاوہ ازیں اکوڑہ خٹک کی مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید...
    علی ساہی:  پنجاب پولیس نے شہداء کی فیملیز کیلئے ایک اہم اور خوش آئند قدم اٹھایا ہے جس کے تحت اب شہید کے بھائی کی طرح بہن بھی پولیس کی نوکری حاصل کر سکے گی۔ پولیس حکام کے مطابق اس سے قبل پولیس رولز کے مطابق شہید کا صرف بھائی ہی نوکری کا اہل تھا تاہم بہت سے کیسز  میں یہ بات سامنے آئی کہ شہداء کی فیملی میں بھائی نہیں ہوتے تھے، جس کے باعث ان کی بہنوں کو نوکری فراہم نہیں کی جا سکتی تھی۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی آئی جی پنجاب کی جانب سے متعدد کیسز کے بعد شہید کی بہن کو نوکری دینے کے لیے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی، توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔پنجاب یونیورسٹی میں ڈائریکٹر آئی ای آر کے دفتر پر طلبا تنظیم کے کارکنوں نے حملہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق طلباء تنظیم کے کارکنوں کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی، پولیس نے توڑ پھوڑ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان مجتبی اور زین کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔مقدمہ میں تین نامزد اور 30 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے دفتر میں موجود افراد پر تشدد کیا اور توڑ پھوڑ...
    پنجاب یونیورسٹی میں ڈائریکٹر آئی ای آر کے دفتر پر طلبا تنظیم کے کارکنوں نے حملہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق طلباء تنظیم کے کارکنوں کے خلاف پولیس نے  ایف آئی آر درج کر لی، پولیس نے توڑ پھوڑ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان مجتبی اور زین  کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ مقدمہ میں تین نامزد اور 30 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر  کے متن  کے مطابق ملزمان نے دفتر میں موجود افراد پر تشدد کیا اور توڑ پھوڑ کی۔
    بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی شہر کھلنا کی ایک یونیورسٹی کیمپس میں طلباء کے درمیان جھڑپیں شروع، اینٹوں اور تیز دھار ہتھیاروں کا بے تحاشہ استعمال ، ہنگامہ آرآئی میں 150 سے زائد طلباء زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق مخدوش صورتحال کنٹرول میں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی یوتھ ونگ نے کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلباء کی رکنیت سازی کی کوشش کی جس کے بعد طلباء اتحاد سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن کے ممبران کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا۔ یہ وہ احتجاجی گروپ ہے جس نے گزشتہ سال اگست میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو معزول کرنے میں...
    بنگلہ دیش کی یونیورسٹی کے کیمپس میں جھڑپوں کے دوران 150 سے زائد طلباء زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال اب قابو میں ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کو جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئیں جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے یوتھ ونگ نے ’کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی‘ میں طلباء کی رُکنیت سازی کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں طلباء اتحاد ’سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن‘ کے ممبران کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا۔ یہ وہ احتجاجی گروپ ہے جس نے گزشتہ سال اگست میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو معزول کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ کھلنا کے پولیس افسر کبیر حسین نے اے ایف پی کو بتایا...
    محراب پور(جسارت نیوز) غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی ضمانت کا فیصلہ،گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس (جی ڈی اے)کے مرکزی رہنما غلام مرتضیٰ خان جتوئی کو ضمانت مسترد ہونے کے بعد سخت میں ڈسٹرکٹ جیل نوشہروفیروز منتقل کر دیا گیا، فیصلہ کے مطابق غلام مرتضیٰ خان جتوئی پہلے جیل اور بعد میں اسپتال میں داخل ہوں گے، متعلقہ کیس کی آئندہ شنوائی 20 فروری مقرر کی گئی ہے، جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ خان جتوئی پر لاڑکانہ ضلع کے دو پولیس تھانوں ڈوکری اور باڈھ میں مزید مقدمات سامنے آگئے، ان کے وکیل عبد اللہ کورائی کے مطابق دونوں مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جن کا ہم قانونی طرح سے مقابلہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت...
    صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ رات کو پیش آیا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ کینیڈا میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجنوں پروازیں منسوخ، الرٹ جاری
    شکارپور میں بدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ کشمور، شکار پور، جیکب آباد، گھوٹکی کے عوام کو ڈاکوؤں کے حوالے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی ذمہ داران نے ڈاکوؤں کے خاتمے کلیئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائیں۔ پولیس وڈیرے اور ڈاکوؤں کی ملی بھگت سے اغواء انڈسٹری ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بحالی امن ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کی میزبانی میں کندن بائی پاس شکارپور پر سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور ڈاکو راج کے خلاف دیئے گئے احتجاجی دھرنے کے...
    سینٹرل پولیس آفس کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 202 پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے جن میں سے 2 ہزار 160پولیس شہداء کے لواحقین کو مالی معاونت کے پیکج دیے جاچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے درجنوں شہید پولیس اہلکاروں کی بیوائیں اور بچے ایک سال سے شہید پیکیج کی حصول کے لیے پریشان ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 202 پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے جن میں سے 2 ہزار 160پولیس شہداء کے لواحقین کو مالی معاونت کے پیکج دیے جاچکے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک سال قبل شہید ہونے والے 42 پولیس اہلکاروں...
    لاہور: آج 8 ویں برسی پر پنجاب پولیس نے سانحہ فیصل چوک (چیئرنگ کراس) کے بہادر شہیدوں کو یاد کیا، جو ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا ہے۔ 2017ء میں آج کے دن، فیصل چوک مال روڈ لاہور پر 7 پولیس افسران اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا.  شہداء میں ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹبل عصمت اللہ، اور کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود، اور ندیم تنویر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید پولیس...
    درخواست میں استاد کا مؤقف ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کرپاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور اسکول میں کر دے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں طلباء کی شرارتوں سے تنگ استاد نے پولیس میں شکایت درج کرا دی۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ استاد کی جانب سے تھانا یکہ توت میں طلبا کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست میں استاد کا مؤقف ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کرپاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور اسکول میں کر دے۔ درخواست پر پولیس کا کہنا تھا کہ طلباء کو سمجھا سکتے ہیں، ان پر سخت کارروائی نہیں کر سکتے، پولیس نے طلباء کے والدین کو...
    — فائل فوٹو پشاور کے تھانا یکہ توت میں طلباء کے خلاف ٹیچر نے درخواست جمع کرا دی۔پولیس کے مطابق طلباء کو سمجھا سکتے ہیں لیکن ان پر سخت کارروائی نہیں کرسکتے۔دوسری جانب ٹیچر کا کہنا ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کر پاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور اسکول میں کردے۔ٹیچر کا کہنا ہے کہ پولیس نے طلباء کے والدین کو بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی تھی۔ لاہور: گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتیفیصل کامران کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں طلباء کی جانب سے استاد کو ہراساں کرنے کا منفرد واقعہ سامنے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ضلع کرک میں پولیس چوکی پر دہشتگردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت پیش کرتے ہیں جبکہ شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
    پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں محفل موسیقی میں پولیس کے چھاپہ مارنے پر خواجہ سراؤں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ خواجہ سراء نوتھیہ چوکی میں داخل ہوگئے اور الزام لگایا کہ پولیس نے ہم پر اسلحہ تان لیا، ایک خواجہ سراء کو زخمی بھی کیا گیا، پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفتیش ہوگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی خواجہ سراء کو زخمی نہیں کیا گیا۔
    فوٹو: جیو اسکرین گریب پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں محفل موسیقی میں پولیس کے چھاپا مارنے پر خواجہ سراؤں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔خواجہ سراء نوتھیہ چوکی میں داخل ہوگئے اور الزام لگایا کہ پولیس نے ہم پر اسلحہ تان لیا، ایک خواجہ سراء کو زخمی بھی کیا گیا، پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا جائے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفتیش ہوگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی خواجہ سراء کو زخمی نہیں کیا گیا۔
    درج مقدمات میں سید علی رضوی سمیت دیگر علماء کیخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے، کار سرکار میں مداخلت، اقدام قتل، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے حق میں کراچی میں دھرنا دینے پر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 24 دسمبر 2024ء کو پاراچنار کے راستے کی بندش اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف کراچی نمائش چورنگی پر دھرنے میں شریک کئی دیگر علماء سمیت مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے صدر آغا علی رضوی پر بھی تھانہ سولجر بازار میں پولیس کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ سمیت کئی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ریسٹورنٹ پر فائرنگ فائرنگ سے نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ میر خان کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ نجی کالج کے طلباء گروپوں کے درمیان پیش آیاطلباء گروپوں کے درمیان کالج میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ بختاور کیانی، چوہدری میسم نے ریسٹورنٹ میں داخل ہو کر فائرنگ کی فائرنگ سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تحقیقات جاری ہیں، پولیس پاکستان میں آج بروز بدھ 22جنوری سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ فی تولہ کتنا ہوگیا؟ جانیں
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سندھ پولیس کے 6 شہداء سمیت 48 افسران و جوانوں کو کیو پی ایم اور پی پی ایم میڈلز سے نوازا گیا۔شہداء کے میڈلز انکے ورثاء نے وصول کیے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس افسران کو انکے کارہائے نمایاں پر داد تحسین سے متعلق سلیم واحدی آڈیٹوریم ڈی ایل برانچ کلفٹن میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
    پولیس پارٹی پر فائرنگ کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت اے ٹی سی جج اسد اللہ نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما کامران بنگش پر فرد جرم عائد کر دی۔ پولیس پارٹی پر فائرنگ کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت اے ٹی سی جج اسد اللہ نے کی۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنماء مراد سعید کی گرفتاری کے لیے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا، چھاپے کے...
۱