فیصل آباد، گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کر لی‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی بتایا جاتا ہے کہ تھانہ باہلک کے علاقہ کے رہائشی 24سالہ عبدالحکیم کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اس نے کمرے میں جا کر سینے میں گولی مار لی‘ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔
(جاری ہے)
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
فیصل آباد، پولیس وین کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-13
فیصل آباد (صباح نیوز)لاہورسے ملتان جانے والی پولیس وین حادثہ کا شکار ہو گئی ایک ملازم جاں بحق اور8زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد کے علاقہ سمندری روڈ موٹر وے کے قریب پیش آ یا۔ پولیس وین لاہوسے ملتان جارہی تھی کہ سامنے سے آ نے والے ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 48 سالہ پولیس اہلکار ظفراقبال موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر زخمیوں میں قدیر احمد۔نعمان محموداور محمدمقتداوغیرہ شامل ہیں جو ملتان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔