حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی داخلہ فیس اور ماہانہ فیس میں 50 فیصد رعایت
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہداء اور ملازمین کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس اور نجی ادارے کنگزفورڈ کالج (Kingsford College) کے درمیان ایم او یو (معاہدہ) پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے کی تفصیلات کے مطابق ایم او یو پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور کالج کے چیف ایگزیکٹو شیخ حسن منور نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو مکمل مفت تعلیم، داخلہ اور دیگر سہولیات دی جائیں گی۔
حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو داخلہ فیس اور ماہانہ فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی۔دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کو بھی یہی رعایت حاصل ہو گی۔
اس کے علاوہ کنگزفورڈ کالج کے سکولز میں بھی پولیس شہداء اور ملازمین کے بچوں کے لیے رعایتی فیس کا اعلان کیا گیا ہے۔کالج کے طلبہ و طالبات "فرینڈز آف پولیس" اور "والنٹئرز ان پولیس" پروگرامز میں بھی شمولیت اختیار کریں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایم او یو کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کو معیاری تعلیم کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 13 معروف تعلیمی اداروں کے ساتھ ایسے ایم او یوز سائن کیے جا چکے ہیں تاکہ شہداء اور ملازمین کے بچوں کو رعایتی یا مفت تعلیم دی جا سکے۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
اس موقع پر اجلاس میں اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، جن میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی شامل ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 ملازمین کے بچوں کو ایم او
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ؛ کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
سٹی 42: وفاقی ملازمین کے لیے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کردیا گیا۔وزارت ہاؤسنگ نے کرایہ داری سیلنگ کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت ہاؤسنگ و ورکس کا نیا اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوگا، رہائشی کرایہ داری سیلنگ کی شرحیں فنانس ڈویژن کی مشاورت سے مقرر کیا گیا ۔
وفاقی حکومت کے تمام ملازمین (بی ایس-1 تا 22) کے لیے اضافے کی منظوری دے دی گئی ، اضافہ کا اطلاق چھ خاص اسٹیشنز پر ہو گا۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
بڑے شہروں میں کرایہ جات میں اضافہ سرکاری ملازمین کو بڑھتے کرایوں میں بڑا ریلیف دے گا۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وفاقی ملازمین کو مبارکباد دی۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا وزارت ہاؤسنگ ملازمین کی سہولت کے لیے پرعزم ہیں۔
اسلام آباد میں 17,400 سرکاری رہائشی مکانات جبکہ 43,000 سے زائد رجسٹرڈ درخواست گزار ہیں ۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ الاونس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ نوٹیفیکشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ الاونس میں 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔
سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا
وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور کراچی پشاور اور کوئٹہ کیلئے نئی رینٹل سیلنگ ریٹس جاری کر دیے ۔اسلام آباد میں کام کرنے والے بی پی ایس ایک اور دو کے ملازمین کو اب 13ہزار روپے ماہانہ ملیں گے ۔
گریڈ 1 اور 2 کے ملازمین کو باقی 5 شہروں میں 12 ہزار 193 روپے ملیں گے ۔گریڈ 3 اور 6 تک کے ملازمین کو اسلام آباد میں 20 ہزار 313 روپے ملیں گے ۔
جبکہ دوسرے پانچ شہروں میں 3 سے 6 تک کے ملازمین کو 17 ہزار860 روپے ماہانہ ملیں گے ۔گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو اسلام آباد میں اب 76 ہزار 122 روپے ملا کریں گے ۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ ۔منگل 04نومبر ، 2025
17،18 کے افسران کو باقی 5 شہروں میں 66 ہزار 411 روپے ماہانہ ملیں گے ۔
اسلام آباد میں گریڈ 19 کے افسر کو 1 لاکھ 12 ہزار ،گریڈ 20 کے افسر کو 1 لاکھ 27 ہزار روپے ملیں گے ۔
اسلام آباد میں گریڈ 21 کے افسر کو 1 لاکھ 52 ہزار 183 روپے جبکہ گریڈ 22 کے افسر کو 1 لاکھ 82 ہزار 121روپے ماہانہ ملیں گے ۔
تمام نئے رینٹل سیلنگ الاونس کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے ہو گا