نوشہرو فیروز: مظاہرین کی میتوں سے متعلق حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ایس ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
نوشہرو فیروز کی عدالت نے مظاہرین کی میتوں سے متعلق عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
سماعت کے دوران سیشن جج نوشہروفیروز نے کہا ہے کہ پولیس نے جاں بحق مظاہرین کی میتیں ورثاء کے حوالے کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔
سیشن جج نوشہرو فیروز کا کہنا ہے کہ عدالت کا واضح حکم تھا لاش ورثاء کو دیں یا کسی این جی او کی معرفت تدفین کی جائے ، ایس ایس پی نوشہرو فیروز 29 تاریخ تک جواب جمع کروائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نوشہرو فیروز
پڑھیں:
پنجاب میں تھیٹر کے دوران ضابطے کی خلاف ورزی پر تین اداکاروں کو نوٹس جاری
لاہور: پنجاب آرٹس کونسل نے غیر اخلاقی رقص پر اسٹیج اداکارہ سجناں چوہدری اور مذہبی منافرت پر دو اداکاروں کو نوٹس جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آرٹس کونسل پنجاب نے تھیٹر کے دوران غیر اخلاقی رقص کرنے پر اداکارہ سجناں چوہدری، وکی کوڈو اور امجد رانا کو شوکاز نوٹس جاری کر کے تین دن میں وضاحت طلب کرلی۔
اپنے بیان میں آرٹس کونسل کے حکام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مذہبی منافرت پر مبنی جملے استعمال کیے گئے۔ اداکاروں کا طرزعمل ڈرامہ قواعد و ضوابط اور ثقافتی پالیسی کے خلاف ورزی ہے۔
پنجاب آرٹس کونسل کا اداکاروں کو دو دن میں تحریری وضاحت جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ وکی کوڈو اور امجد رانا کو ذاتی حیثیت میں کونسل دفتر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
ڈائریکٹر آپریشنز پکار مغیث عزیز نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور ثقافتی رواداری کو ٹھیس پہنچانا ناقابل قبول ہے، قواعد کی خلاف ورزی پر انضباطی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فن کے نام پر کسی بھی مذہب یا قوم کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔