کراچی: مدرسے میں طلباء کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کراچی:
مدرسے میں طلباء کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ابراہیم حیدری پولیس نے النور اکیڈمی الیاس گوٹھ کے قریب خفیہ کارروائی کی، ملزم خان محمد طلباء کو ناصرف بدفعلی کا نشانہ بناتا بلکہ بلیک میل کرتا اور خاموش رہنے پر بھی مجبور کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم منصوبہ بندی کرکے طلبہ کو مذہبی تعلیم اور شفقت کا لالچ دے کر بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا، ملزم خان محمد کی غیر اخلاقی کارروائیاں کئی دنوں سے جاری تھیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بدفعلی کا نشانہ
پڑھیں:
راولپنڈی: چینی کال سینٹر میں نقب زنی کرنے والا 6 رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی:راولپنڈی: تھانہ صادق آباد پولیس نے چائنیز کال سینٹر میں نقب زنی کی واردات میں ملوث 6 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 85 لاکھ روپے مالیت کے 95 مسروقہ لیپ ٹاپ اور پرنٹر برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزمان نے کال سینٹر کے شیشے توڑ کر قیمتی لیپ ٹاپ اور پرنٹر چوری کیے تھے۔ گرفتار ملزمان میں عبد الواجد، وسیم، بلال، علی، عبد العزیز اور محمد مرزا شامل ہیں۔
صادق آباد پولیس نے واردات کے بعد CCTV کیمروں اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزمان کی گرفتاری اور 100 فیصد ریکوری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔