اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد لائیں گے تو پکا کام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ کو ان کی بے عزتی قرار دیدیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کے خطوط کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنے کی کوشش توہین آمیز ہے۔ اس کے علاوہ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد لائیں گے تو پکا کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنا بے عزتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد پولی گراف ٹیسٹ

پڑھیں:

 پولی گرافک ٹیسٹ ان لوگوں کا ہونا چاہیے جو جھوٹے کیسز بناتے ہیں، شاہد خاقان 

اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں لیکن اگر کرنا ہی ہے تو ان کا ٹیسٹ کریں جو سیاستدانوں پے جھوٹے مقدمے بناتے ہیں، اب عمران خان بھگت رہے ہیں کچھ سال بعد پتا چلے گا یہ مقدمے بھی غلط تھے، میری رائے میں عدالتی ٹرائل میں پولی گرافک ٹیسٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ایک انٹرویو  میں انہوں نے کہا  کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی پاکستان کے قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، میں نے کئی سال تک نیب کے بنائے گئے کیسز بھگتے ہیں میں کہتا ہوں نیب کیسز بنانے والے ان افراد کو بلائیں اور ان کے بھی پولی گرافک ٹیسٹ کرائیں، پولی گرافک ٹیسٹ کوئی آسان کام نہیں ہوتا، ہمارے یہاں بہت ساری چیزیں بن جاتی ہیں، اب عمران خان بھگت رہے ہیں کچھ سال بعد پتا چلے گا یہ مقدمے بھی غلط تھے۔ایک سوال کے جوب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کو چاہیئے مذاکرات ملک کیلئے کریں، ایک شخصیت کے لیے نہیں، وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور بچوں جیسی باتیں نہ کریں کہ ہماری ملاقات نہ کروائی تو ہم ملک نہیں چلنے دیں گے، علی امین گنڈاپور کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنے صوبے کے مسائل پر توجہ دیں۔

متعلقہ مضامین

  •  پولی گرافک ٹیسٹ ان لوگوں کا ہونا چاہیے جو جھوٹے کیسز بناتے ہیں، شاہد خاقان 
  • عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کی خبروں پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاردعمل بھی آگیا، کھری کھری سنادیں
  • عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرنا بے عزتی ہے: پی ٹی آئی رہنما
  • بانی کا پولی گراف ٹیسٹ توہین آمیز ہے، شیخ وقاص
  • اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: اسد قیصر
  • عمران خان کا تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار
  • پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموش رہنے پر نواز شریف کا پولی گراف ٹیسٹ کیا جائے، بیرسٹر سیف
  • عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا
  • بانی پی ٹی آئی نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا