بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف دوست ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں، پوری جنگ میں ترکیہ نے مثالی ساتھ دیا، شہباز شریف ایران اور آذربائیجان جائیں گے، دوست ممالک نے حق کے بیانیے کا ساتھ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کے حوالے سے ثمینہ قاسم متحرک تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سوشل میڈیا نے پاک بھارت جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دوست ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں، پوری جنگ میں ترکیہ نے مثالی ساتھ دیا، شہباز شریف ایران اور آذربائیجان جائیں گے، دوست ممالک نے حق کے بیانیے کا ساتھ دیا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اللہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا ہے، پاکستان نے عسکری برتری واضح کر دی ہے، سول ملٹری قیادت مضبوط اور ایک پیج پر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایئر فورس کے شاہینوں نے کارنامہ سرانجام دیا، بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ ہمارے ساحلوں کا رخ کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دوست ممالک شہباز شریف نے کہا کہ ساتھ دیا عطا تارڑ
پڑھیں:
صدر کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، نواز شریف کی اڈیالہ ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، عرفان صدیقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق نہ حکومت میں اور نہ ہی کسی اور سطح پر کوئی تجویز زیر غور ہے، صدر زرداری ریاست کے آئینی سربراہ کے طور پر اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کی خبروں کو سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور بے سروپا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں محض میڈیا میں سنسنی پھیلانے اور غیر سنجیدہ چسکوں کی تسکین کے لیے گھڑی جاتی ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کی سیاست کے زوال کے بعد میڈیا موضوعات کے قحط کا شکار ہو چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب غیر مصدقہ اور افواہ پر مبنی خبروں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ضرور ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دونوں جماعتیں ہر معاملے میں مکمل اتفاق رکھتی ہوں۔ جمہوری نظام میں اختلافِ رائے فطری اور صحت مند علامت ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی سے متعلق بھی قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کوئی تجویز یا بات چیت پارٹی میں زیر غور نہیں ہے، ملک میں عام انتخابات اپنی آئینی مدت کی تکمیل پر ہی منعقد ہوں گے اور کسی بھی قبل از وقت انتخاب کی کوئی تجویز فی الحال موجود نہیں۔