وڈھ، مسلح افراد کی فائرنگ، شفیق مینگل کا بھائی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے اڈانچی میں مسلح افراد نے عطاء مینگل پر فائرنگ کی، جس میں وہ موقع پر ہلاک، جبکہ اسکا بیٹا مطیع مینگل زخمی ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شفیق مینگل کا بھائی اور سابق نگران وزیراعلیٰ نصیر مینگل کا بیٹا عطاء الرحمان مینگل ہلاک، جبکہ عطاء مینگل کا بیٹا مطیع الرحمان مینگل زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ وڈھ میں اڈانچی کے مقام پر ہوا ہے۔ شفیق مینگل کے بھائی کی موت پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پر دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا۔ واضح رہے کہ شفیق مینگل جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ اور بلوچستان کے ایک متنازع شخصیت ہیں، جن کے مخالفین ان پر بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ چلانے، دہشتگردوں کو تربیت دینے اور کوئٹہ میں ہزارہ قوم کے قتل عام میں ملوث ہونے کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شفیق مینگل مینگل کا
پڑھیں:
کراچی: پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج
علامتی تصویر۔کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دو روز قبل فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں دہشتگردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق 2 روز قبل پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔