کراچی:

سندھ پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں ایک خصوصی ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ 5 کلومیٹر طویل ریس "بورن ٹو رن پاکستان" کے زیر اہتمام شہر کے معروف مقام "دو دریا" پر منعقد کی گئی، جس میں خواتین اور مردوں سمیت تقریباً ایک ہزار افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

ریس کے شرکاء نے نہ صرف اپنی فزیکل فٹنس کا مظاہرہ کیا بلکہ سندھ پولیس کے ان بہادر شہداء کو یاد کیا جنہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

منتظمین کے مطابق ریس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ایک لاکھ سے 50 ہزار روپے تک کے انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب شہیدوں کو یاد کرتے ہیں ان کا ایک بیک گراؤنڈ ہوتا ہے، آج کے دن ملک بھر میں شہداء کو یاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے 2500 کے قریب شہید ہیں جن کو آج کے دن ہم یاد کرتے ہیں، آج اگر امن ہے تو اس کا کریڈٹ شہداء کو جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں سب سے زیادہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے شہر جرائم کے حوالے سے چھٹے نمبر پر تھا اور ہمارے پولیس جوانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھ کہ اس کے بعد ہمارے جوانوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر شہر میں امن قائم کیا جرائم کے حوالے سے چھٹے نمبر کے بعد آج شہر 1 سو 28ویں نمبر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب سالانہ قتل کے واردات 5 سو سے بھی کم رپورٹ ہورہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہداء کو

پڑھیں:

کراچی میں نو عمر لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

شہر قائد کے علاقے ابراہیم پولیس نے نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے بنگالی پاڑہ میں نوعمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت فراز اور حمزہ کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بچے کو دوست سے ملوانے کا جھانسہ دیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں کو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ بچے کو پولیس نے جسمانی معائنہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نو عمر لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • مریم نواز شریف کا بارڈر ملٹری پولیس میں شامل باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا بارڈر ملٹری پولیس میں شامل بیٹیوں کو خراجِ تحسین
  • شہید حوالدار غفار مغل کو عظیم قربانی پر سردار عتیق کا خراجِ عقیدت
  • جنوبی پنجاب؛ بارڈر ملٹری پولیس میں 53  خواتین کی شمولیت پر مریم نواز کا خراجِ تحسین
  • کراچی میں آم فیسٹیول کا انعقاد، پاکستانی آم ثقافتی سفارت کاری کا ذریعہ
  • وفاقی وزیر داخلہ کی صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
  • مادر ملت کا یوم پیدائش عزت و احترام سے منایا گیا، ایرانی سفارتخانے کا خراج عقیدت  
  • لاہور پولیس کی کارروائی، 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار