— فائل فوٹو

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کراچی ایئر پورٹ خود کش دھماکا کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آور شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ خود کش حملہ آور کے ساتھ حب سے کراچی میں داخل ہوئی تھی۔

کراچی: چینی باشندوں پر حملہ کیس، پولیس کا چالان عدالت میں جمع

کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کے کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔

یاد رہے کہ 6 اکتوبر 2024ء کو کراچی میں ایئر پورٹ کے باہر خود کش حملے میں 2 چینی شہری ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق اس کیس میں ملزمہ گل نساء اور جاوید گرفتار ہیں

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملزمہ گل نساء ایئر پورٹ

پڑھیں:

عدالت عمران خان کو رہا کردے تو اس کی حمایت کروں گا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر عدالت بانی  پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کردے تو میں اس کی حمایت کروں گا، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو کی جانب سے یہ بیان برطانوی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران دیا گیا۔انٹرویو میں اینکر نے کہا کہ یہ پوسٹ کیا جا رہا ہے 11 جون کو عمران خان کو عدالت کی جانب سے ضمانت دی جا سکتی ہےاس سوال پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کر دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ضمانت اُن کا حق ہے، میں اس کی حمایت کروں گا، میں اور میری پارٹی اس کو چیلنج نہیں کریں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کیس کا ایک قانونی طریقہ کار ہے اور یہ بھی اسی عمل کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فراڈ کیس میں نادیہ حسین کی عبوری ضمانت منظور، دو ملزمان عدالت سے فرار
  • پشاور ہائیکورٹ: عاطف خان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • عمران خان کے پولی گراف اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ
  • عدالت عمران خان کو رہا کردے تو اس کی حمایت کروں گا‘بلاول
  • لوڈشیڈنگ ‘عدالت کی کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کی مہلت
  • بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ‎
  • بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا
  • عدالت عمران خان کو رہا کردے تو اس کی حمایت کروں گا، بلاول بھٹو
  • بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا معاملہ ،پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ